معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو سہولیات دیں گے. وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا ہلیٹ فورم ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ: پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔معاشی حالات بہتر ہوتے کے ساتھ ہی ہم عوام کومزیدسہولیات فراہم کریں گے۔
پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔
وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد ایک شہری آصف نے سوال کیا کہ: یہ ریلیف حکومت پاکستان پورے پاکستان میں کیوں نہیں دیتی ہے؟ کیا بلوچستان،خیبر پختونخواہ، سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں پاکستانی نہیں بستے پنجاب کے جن حلقوں میں ضمنی الیکشن ہورہے ہیں وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی کیا باقی پاکستانیوں کا یہ حق نہیں ہے؟
یہ ریلیف حکومت پاکستان پورے پاکستان میں کیوں نہیں دیتی کیا بلوچستان کے پی سندھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان اسلام آباد میں پاکستانی نہیں بستے پنجاب کے جن حلقوں میں ضمنی الیکشن ہورہے ہیں وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی کیا باقی پاکستانیوں کا یہ حق نہیں ہے؟؟؟؟
— Asif Irfan (@asifirfanch) July 5, 2022
ایک اور صارف گوہر علی نے کہا: بجائے یہ سیاسی سٹںنٹس کرنے کے بجلی پر سبسڈی دو جو دو ماہ میں بجلی کی قیمتیں بڑھائیں ہیں اسکو کم کرو.