فیصل آباد سے لاہور ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،
نہر پر بنے ریلوے ٹریک کا پلر گرنے کے باعث فیصل آباد لاہور ٹرین سروس معطل ہوئی، ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے فیصل آباد آنے والی تمام ٹرینوں کو 72 گھنٹوں کے لئے روک دیا گیا، والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس بھی بند کر دی گئی،ٹریک بحال نہ ہونے پر قراقرم، شالیمار اور میانوالی ایکسپریس سمییت دیگر ٹرینیں متبادل روٹس پر گامزن کر دی گئی ہیں،ٹریک بحال نہ ہونے سے فیصل آباد کا کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں کا ریلوے سفر ناممکن ہو گیا، ریلوے حکام کے مطابق برج کا پلر شاہدرہ اور مسن کالر کے درمیان گرا، برج کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا،
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو وزیر آباد کی طرف سے ڈائیورٹ کیا جارہا ہے اورپل کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے ،توقع ہے کہ 72 گھنٹے میں ٹریفک بحال کردی جائے گی
ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا
خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟
کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار