وفاقی پولیس تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیار

وفاقی پولیس تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیار

وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لیے 13086 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، دو ڈی آئی جی، 4 ایس ایس پی اور 11 ایس پی نگرانی کریں گے جبکہ 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ اسکے علاوہ، 4265 ایف سی اور 3600 رینجرز جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے 616 آنسو گیس گن اور 50050 شیل، 611 بارہ بور گن اور 36700 راؤنڈ فراہم کر دیے گئے جبکہ 2430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کو فراہم کر دی گئیں، 17 پیپر بال گنز اور اور چار ہزار پیپر بال فراہم کر دیے گئے۔ تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو یقینی طور پر غیر مسلح ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جمعہ کو لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہو گا۔ یہ الیکشن نہیں کرائیں گے، اس لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ یہ حقیقی آزادی مارچ ہے لہذا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، جی ٹی روڈ سے براستہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد کوئی لڑائی نہیں کرنے جا رہے نہ ہم نے ریڈ زون میں جانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

Comments are closed.