فوربز کی طاقتورکاروباری شخصیات میں سعودی خواتین شامل

فوربز کی 50 طاقتورکاروباری خواتین کی فہرست میں سعودی عرب کی 4 خواتین اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق فوربزکی فہرست میں سعودی عرب کی سارہ السہیمی، ہثم علیان، لبنیٰ علیان اور بسمہ المیمن کے نام سامنے آئے ہیں فہرست میں 19 ممالک سے تعلق رکھنے والی 17 شعبوں سے وابستہ خواتین شامل ہیں اس سال فوربز مڈل ایسٹ کی 50 سرکردہ ،بااثر اور کامیاب کاروباری خواتین کی فہرست میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، مصر،مراکش، کویت اور عمان سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شامل ہیں۔

عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا میں ہلچل مچا دی

فوربزکا کہنا ہے کہ درجہ بندی کرتے وقت محصولات، اثاثے، مارکیٹ سرمایہ ، نامزدگی، کام کا مجموعی تجربہ، گذشتہ ایک سال کے دوران میں حاصل کردہ کامیابیاں، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور ادارتی نکات کو مدنظر رکھا جاتاہے۔

فوربزکی فہرست میں چوتھے نمبر پر مملکت کے اسٹاک ایکسچینج تداول کی صدارت کرنے والی پہلی سعودی خاتون سارہ السہیمی ہیں جو مشرق اوسط کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے سارہ السہیمی ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹر سعودی ٹیلی کام کمپنی کی بورڈ ممبربھی ہیں اور انٹرنیشنل فنانشیل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ثقافتی ترقیاتی فنڈ اور سعودیہ ایئرلائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

فہرست کے چھٹے نمبر پرسعودی علیان گروپ کی چیئرپرسن ہثم علیان کا نام ہے یہ گروپ ایک نجی اورکثیرالقومی مالیاتی انٹرپرائزہے جنوری 2021 میں ہثم علیان کو بروک فیلڈ ایسٹ مینجمنٹ کے بورڈ کی رکن مقرر کیا گیا تھا جنوری 2021 میں ہثم علیان کو بروک فیلڈ ایسٹ مینجمنٹ کے بورڈ کی رکن مقرر کیا گیا تھا۔فوربزمڈل ایسٹ کے مطابق اس گروپ کے رئیل اسٹیٹ اثاثوں میں نیویارک میں 550 میڈیسن ایونیو، لندن میں نائٹس برگ اسٹیٹ اور میڈرڈ میں ہوٹل رٹز شامل ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے،ترکی

لبنیٰ علیان فوربز کا فہرست میں گیارھویں نمبر پر ہیں۔انھوں نے30 سال سے زیادہ عرصے تک علیان فنانس کی چیف ایگزیکٹوآفیسر کے طورپر خدمات انجام دیں ، 2019 میں وہ سعودی برٹش بینک کی چیئروومن بن گئیں علیان سعودی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے والی پہلی خاتون تھیں اس کے بعد اسی سال وہ سعودی برٹش بینک (اے بی بی) کی چیئروومن بن گئیں۔انھوں نے الاوّل بینک کے بورڈ کی صدارت بھی کی جو 2021ء میں ایس اے بی بی میں ضم ہوگیا تھا۔

بھارتی اداکارائیں بھی مسکان کے ساتھ پیش آئےواقعہ پر خاموش نہ رہ سکیں:انتہا…

فہرست میں پندرھویں نمبر پر اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم میں مشرق اوسط کی ریجنل ڈائریکٹر بسمہ المیمن تھیں۔ وہ 2018 سے اس عہدے پر فائز ہیں اور وہ یو این ڈبلیو ٹی او میں قیادت کا عہدہ سنبھالنے والی خلیج تعاون کونسل کے کسی رکن ملک کی پہلی شہری اور تنظیم کی تاریخ میں خطے کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں 2020 میں عالمی بینک نے انھیں شمالی افریقا اور مشرق اوسط کے خطے کی سب سے کم عمر سی ای اوز میں سے ایک تسلیم کیا تھا اس سے قبل انھوں نے سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ (ایس سی ٹی ایچ) میں 17 سال سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دی تھیں۔

سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز 2022 کا اعلان کر دیا گیا

Comments are closed.