گرفتار کارکنان،اراکین پارلیمنٹ رہا،سڑکوں پر آنے کی ضرورت باقی نہیں رہی،مولانا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار کئے گئے جے یو آئی کارکنان اور اراکین قومی اسمبلی کو رہا کر دیا گیا ہے
گرفتار کئے گئے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا رہائی کے بعد جےیوآئی ف کے کارکن اور دونوں ایم این ایز تھانہ آبپارہ سے روانہ ہو گئے ہیں ،کارکنان کی رہائی کے بعد مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صبح ہونے سے پہلے تمام ممبران قومی اسمبلی اور کارکن رہاکردیئے گئے رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کے لیے فیصلہ کیا تھا دوبارہ سڑکوں پر آنے کی ضرورت باقی نہیں رہی ،عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہوں گے پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے قوانین کو روندتے ہوئے دھاوا بولا ،ممبران پارلیمنٹ پر بلاجواز تشدد کیاگیا
گزشتہ شب جے یو آئی ف کے گرفتار کارکنان کو جیل وین میں تھانہ آبپارہ متقل کیا گیا تھا وفاقی پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کے دوران ایم این اے جمال الدین اور مولانا صلاح الدین ایوبی سمیت 21 افراد کو حراست میں لیا تھا گرفتاریوں کے بعد جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت دیگر شہروں اور علاقوں میں احتجاج شروع کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پراحتجاج اوردھرنا آج صبح تک ملتوی کردیا گیا تھا
کارکنوں اورارکان اسمبلی کی رہائی پرجے یوآئی (ف) کے ترجمان نے اپوزیشن قائدین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قائدین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کہ پارلیمنٹ لاجز میں ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے۔ کہ یہ رویہ پارلیمانی روایت کےخلاف اور بوکھلاہٹ کی علامت ہے۔ سیاسی و ذاتی مقاصد کےلیے اداروں کا استعمال افسوسناک ہے، ایسے اقدامات کا کبھی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ،حکومت کا یہ رویہ ملک و جمہوریت دونوں کےلیے نقصان دہ ثابت ہوگا
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن صاحب رات بھر ادھر ادھر فون کرتے رہے مافیاؤں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں میری کچھ عزت رہ جائے گی۔ پھر اپنے بندوں سے معافی منگوائی۔ ایک ہی رات میں سارا بخار اتر گیا۔ اصلولاً انہیں چھوڑنا نہیں چاہئے تھا لیکن ہم انہیں اس بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے
فضل الرحمن صاحب رات بھر ادھر ادھر فون کرتے رہے مافیاؤں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں میری کچھ عزت رہ جائے گی۔ پھر اپنے بندوں سے معافی منگوائی۔ ایک ہی رات میں سارا بخار اتر گیا۔ اصلولاً انہیں چھوڑنا نہیں چاہئے تھا لیکن ہم انہیں اس بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 11, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے(نہیں چھوڑنے چاہئیں تھے) لیکن اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئےجو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمائیت سے باز نہیں آئے، اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمائیتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں
جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے(نہیں چھوڑنے چاہئیں تھے) لیکن اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئےجو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمائیت سے باز نہیں آئے، اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمائیتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 11, 2022
اراکین اسمبلی و رضارکاروں کی رہائی کے بعد آج کے تمام احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال ملتوی کر دی گئی، جمعیت علماء اسلام کے ایم این ایز اور انصار الاسلام کے تمام کارکنان رہا کر دیئے گئے ہیں اور علی الصبح تمام ساتھیوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ناشتہ کیا۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ روز کے دلخراش واقعے پر عوام اور کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے تمام قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے دھاوا بولا ۔ممبران پارلیمنٹ پر بلاجواز تشدد کیاگیا ،قوم کے منتخب نمائندوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا ان کے مہمانوں کو زدوکوب اور گرفتار کیا ۔واقعے کی غلط تصویر اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قوم کے سامنے رکھ کر تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی ۔جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے فوری رد عمل دیا ۔پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا ۔کارکنوں اور عوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبران قومی اسمبلی اور کارکن رہا ہوچکے ہیں ۔ رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم دوبارہ سڑکوں پر آنے کے لئے فیصلہ کیا تھا لیکن اب اب اسکی ضرورت باقی نہیں رہی ۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں شکرانہ کے نوافل ادا کریں  آئندہ بھی اللہ تعالی سے فتح و نصرت کے لئے اجتماعی اور انفرادی دعاؤں کا خاص اہتمام کریں رجوع الی اللہ ہماری کامیابیوں کی ضمانت  ہے ۔ اللہ سے  امید ہے کہ آئندہ بھی اور خاص طور پر عدم اعتماد کی تحریک میں ہمیں اللہ کامیابی عطاء کرے گا ۔ان نااہل نالائق اور ناجائز حکمرانوں سے اللہ قوم کو نجات عطاء کرے گا ۔



قبل ازیں اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا ایکشن سینیٹر کامران مرتضی مقدمہ درج کرانے تھانہ سیکرٹریٹ پہنچے سینیٹر کامران مرتضی نے ڈی آئی جی، اے ڈی سی اور وزیرداخلہ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی ،سینیٹر کامران مرتضی نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرادی، کامران مرتضیٰ نے درخواست میں کہا کہ پولیس والوں نے ایم این اے کے لاجز کا دروازہ توڑا اور زبردستی اندرگھسے،پولیس نے اندر موجود لوگوں کو یرغمال بنایا، پولیس کے ساتھ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر بھی لاج میں موجود تھے اے ڈی سی نے کہا ہمیں اوپر سے حکم ہے،پولیس نے ہم پر دھاوا بولا اور زبردستی ہمارے ایم این اے اور ان کے مہمانوں کو گرفتار کیا،پولیس نے مجھ پر دیگر لوگوں پر تشدد کیا،پولیس دو ایم این ایز اور ان کے مہمانوں کو اغواء کرکے لے گئی،اے ڈی سی، ڈی آئی جی، اور وزیرداخلہ کی ایماء پر ہم پرتشدد کیا، آئی جی بھی ان کے ساتھ رابطے میں تھے۔مقدمہ درج کیا جائے،
،پارلیمنٹ لاجز،گرفتاریاں شروع، سعد رفیق زخمی
اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات
بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں
بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا
ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ
صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟
ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے
عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری
23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید
وفاق سے قبل پنجاب میں تبدیلی ؟ بزداربھی کرسی بچانے میں مصروف
حکومتی اتحادی جماعت کا وفد آصف زرداری سے ملنے پہنچ گیا
اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور
آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز
تحریک انصاف کا ٍڈی چوک پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا اعلان








