مزید دیکھیں

مقبول

آئی پی ایل میچ دیکھنا مہنگا پڑا،سٹیڈیم سے جج کا آئی فون چوری

ممبئی: چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ کا آئی فون آئی پی...

2015 میں سونے کی قیمت میں 77 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

سال 2025 میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں...

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی...

فاٹا کو صوبہ میں ضم کرکے قبائلی عوام کا حق چھینا گیا، بسم اللہ آفریدی

پچیسواں آینی ترمیم غیر آئینی طریقے سے پاس کیا...

حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر چیمبر حافظ محمد یونس کی قیادت میں ملاقات کی، وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدراحمد علی جبار، نائب صدر منصور احمد اور دیگر اراکین شامل تھے.وفد نے گورنر پنجاب کو بہاولپور چیمبر اور علاقے کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا.

ملاقات کے دوران بہاولپورانڈسٹریل اسٹیٹ کی جلد تکمیل، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں علیحدہ الیکٹرک فیڈر کا قیام اور لیبر کالونی کا قیام سمیت دیگر مسائل کے بارے میں گفتگو کی .اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ تاجر برادری کو در پیش مسائل کے حل کے لیے موجودہ حکومت بھر پور کوششیں کر رہی ہے.

گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ جنوبی پنجاب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے. بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی ڈویلپمنٹ سے علاقے میں صنعتی ترقی ہو گی.

بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ صنعتیں چلتی ہیں تو معیشت کا پہیہ چلتا ہے جس سے کئی خاندانوں کو روزگار ملتا ہے. بہاولپور اندسٹریل اسٹیٹ کو تیزی سے آگے کی طرف لے کر جائیں گے. ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے لے لیے صنعتی ترقی بہت اہم ہے.

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام بہاولپور کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. مسلم لیگ ن نے سابق دور حکومت میں جنوبی پنجاب کی ترقی پہ خصوصی توجہ دی.

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ویٹرنری یونیورسٹی ، سدرن بائی پاس کی تعمیر، رنگ روڈ، جھانگی والا روڈ اور حاصل پور روڈ کو بھی دو رویہ بنانے میں کردار ادا کیا.