ہنگو ،این اے 33 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

0
75

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل اتوار کو ہوگا،پولنگ کل صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

باغی ٹی وی : ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 33 ہنگو میں پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضمنی انتخاب کے لئے 210 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں-

اگلا استعفی صدر پاکستان کا ہو گا،مریم اورنگزیب کا دعویٰ

مجموعی طور پر 3لاکھ 18ہزار سے 900 سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے مردوں کے لئے 64، خواتین کے لئے 55اور 91 پولنگ اسٹیشن مشترکہ طور پر بنائے گئے ہیں۔

جبکہ 110پولنگ اسٹیشن حساس اور 77 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ پرامن پولنگ کےلیے سیکورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔

ضمنی الیکشن میں 5 امیدواروں میں مقابلہ ہو رہا ہے اے این پی سے سعید عمر، جے یو آئی سے عبیداللہ، پی ٹی آئی کے ندیم خان ، آزاد امیدوار عتیق احمد اور محمد سعید شامل ہیں یہ نشست ایم این اے خیال زمان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی-

ڈپٹی سپیکرقاسم سوری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

آج تمام پولنگ عملہ کو انتخابی سامان فراہم کرکے انہیں اپنے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کا عمل جاری ہےچیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ضمنی الیکشن کی نگرانی کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

Leave a reply