مساٸل کی گہری کھاٸی میں دھکیلنے والی ہر حکومت عوام کی مجرم ہے،فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان حقیقی عوامی خدمت گار پارٹی بن کر سامنے آٸے گی
0
46
firdous ashiq

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات پر دس سے پندرہ روپے تک اضافے کی تجویز سہمی ہوٸی عوام کو مزید ڈرانے کے مترادف ہے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی جانب سے بھی عوام کو پٹرول بم کا ہی تحفہ ملا ہے ،عام آدمی کی زندگی اجیرن کر کے ہم ملک کو خوشحال نہیں بنا سکتے ،پجلی کے بلوں نے پہلے ہی غریب عوام پر بجلیاں گرا دی ہیں ،نگران حکومت کا آٸی ایم ایف سے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے رابطہ ہماری بے بسی کی داستان ہے ،بجلی کی قیمتوں کے بار غور کرنے کی درخواست سے لگتا ہے کہ عوام کو کوٸی خاص ریلیف نہیں ملے گا .عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لٸے استحکام پاکستان پارٹی کا منشور ہی واحد حل ہے ،عوام کو تین سو یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کی بات صرف آٸی پی پی کر سکتی ہے ،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیدی نمبر 804 کی سزا معطی اور رہاٸی میں مقدمات کی طویل حد فاصل حاٸل ہے ،کل سزا معطلی کے فیصلے پر عوام کا رد عمل معمول کے مطابق رہا ،اس رد عمل نے ثابت کر دیا کہ عوام کو قیدی نمبر 804 کی رہاٸی میں کوٸی دلچسپی نہیں لوگ اپنے مساٸل کا حل مانگ رہے ہیں۔ عوام کا نظریہ خوشحالی ہے۔ مساٸل کی گہری کھاٸی میں دھکیلنے والی ہر حکومت عوام کی مجرم ہے ،مہنگاٸی کی ستاٸی عوام کے لٸے کسی کا جیل سے رہا ہونا یا قید رہنا اب قابل غور نہیں رہا ،عام آدمی مزدور اور سفید پوش طبقے کے لٸے سب سے اہم مسلہ گھر کا چولہا جلانا ہے انشإ اللہ استحکام پاکستان حقیقی عوامی خدمت گار پارٹی بن کر سامنے آٸے گی۔ آٸی پی پی نہ اپنی عوام کو ناراض رکھے گی اور نا ہی مایوس کرے گی استحکام پاکستان عوام کی مجبوریوں پر سیاست نہیں کرے گی بلکہ عوام کو خوشحال بنا کر سیاست اور ریاست دونوں کے سامنے سرخرو ہو گی۔

توشہ خانہ کیس میں رہائی کے حکم کے بعد سائفر مقدمے میں دوبارہ گرفتاری

 لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی

آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

Leave a reply