مزید دیکھیں

مقبول

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرقراردادمنظور

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر...

کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے...

طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز...

شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی...

عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے...

ناریل پانی کے صحت پر حیرت انگیز مفید اثرات

ناریل کے سخت خول میں محفوظ قدرتی مزیدار پانی بہت سے طبی مسائل کے علاج میں ایک طویل عرصے سے استعمال ہو رہا ہے ناریل کا پانی قوت بخش ٹانک اور سپورٹس ڈرنک کے طور پر بھی پیا جاتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشئیم اور اینٹی آکسیڈینس کی وافر مقدار ہوتی ہے ناریل کا پانی پی کر جسم میں پنی کی کمی دور کرنے کے ساتھ تیزابیت بھی کم کی جا سکتی ہے

ناریل کے پانی میں بڑھاپے کے اثرات روکنے والی اور سرطان سے محفوظ رکھنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں اسے پینے سے جلد پر جھریاں اور شکنیں نہیں پڑتی ہیں

ناریل کا پانی پینے سے گردے کی پتھری کی تحلیل میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں پوٹاشئیم شامل ہوتا ہے جو پیشاب میں الکی کے ترشوں کو نیوٹر لائز کر کے پتھری کی تشکیل کو روکتا ہے

ناریل کا پانی بے حد ہاضم ہے یعنی کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اس پانی میں کیلشیم میگانیز اور زنک جیسی معدنیات ہوتی ہیں جن سے جسم میں توانائی کا احساس ابھرتا ہے

کچے سبز اور نرم ناریل میں صاف اور نمکیات سے بھر پور پانی ہوتا ہے ناریل پانی گرمیوں کا انتہائی مقبول مشروب ہے ناریل میں وٹامن سی سمیت ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہاضمہ بہتر بنانے اور پیٹ کی بیماریوں سے محفوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

طبی ماہرین حاملہ خواتین کو ناریل پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ یہ قبض کے خاتمے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے چہرے سے کیل مہاسے پھوڑے پھنسیوں کو دور کرنے کے لئے ناریل کے پانی سے چہرے کی مالش کریں یہ ہاتھوں اور ناخنوں کو خوبصورت رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے