اداکارہ حرا مانی کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، حرا مانی اس وڈیو میںکہہ رہی ہیں کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ آپ سب مجھے بہت پیار کرتے ہیں، مجھے اسی طرح سے پیار کرتے رہیے ، میںبھی آپ کو اسی طرح سے پیار کرتی رہوں گی جس طرحسے آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں، حرامانی نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت ان کے پیار کی وجہ سے ہوں، مجھے ان کا پیار مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتا ہے اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اتنا پیار کرنے والے لوگ ملے ہیں.
اداکارہ نے مزید کہا کہ ”آپ لوگوں کی طرف سے جو سپورٹ مجھے مل رہی ہے وہ ملتی رہنی چاہیے” اور میںاچھا کام کرکے آپ سب کو اینٹرٹین کرتی رہوں گی. یاد رہے کہ حرامانی نے بڑی سکرین پر بھی قدم رکھ دیا ہے ان کی فلم تیری میری کہانیاں اس عید پر ریلیز ہوئی شائقین کا ان کو اچھا ریسپانس ملا، حرا نے مانی کے ساتھ بڑی سکرین پر اپنا ڈیبیو کیا ہے. جسے شائقین نے بے حد سراہا ہے ، امید ہے کہ حرا اب فلموں میں بھی نظر آتی رہیں گی .