قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل

0
74

لاہور: ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل ہوگیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم پانچ میچز کھیلنے کےلیے 22 اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی، ہیڈکوچ سیگفرائید ایکمین آج رات ہی ایمسٹرڈیم روانہ ہورہےہیں۔

میرا ڈونا کی تاریخی شرٹ ایک سو کروڑ سے زائد میں نیلام ہونے کا امکان

پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی جہاں تین روز پریکٹس کے بعد 26 اپریل کوہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، دوسرا میچ 27 اپریل کوطے ہے۔

28 اپریل کو بلجئیم روانگی کے بعد 29 اپریل کووہاں میچ شیڈول ہے، سپین کےساتھ تین میچ دورےمیں شامل ہیں، جو دو، تین اور چارمئی کو ہوں گے۔

ٹیم مینجر خواجہ جنید کےمطابق کافی عرصے بعد پاکستانی ٹیم یورپ جارہی ہے ، ایشیا کپ سےپہلے اس ٹور سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے اور ہمیں ٹیم کی خامیوں کو بہتر بنانے کا موقع ملےگا-

انہوں نے بتایا کہ ایکمین کی جلد روانگی کا مقصد وہاں پر ٹیم کے پہنچنے سے پہلے انتطامات کو یقینی بناناہے۔یورپ سے واپسی پر دوبارہ کیمپ لگے گا جس کے بعد ایشیا کپ کے لیے جکارتہ انڈونیشیا روانگی ہوگی۔

عدم اعتماد کی کامیابی: رمیز راجا سمیت پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہو گی اور دیگر دو میچ 3 اور 5 جون کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے تمام میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی جہاں 3 روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ہو جائے گا۔ سیریز کے 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

Leave a reply