وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی کے اقدامات سے تحریک آزادی کشمیر آخری مراحل میں ہے ، ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سفر پر نکلے ہیں ،مودی بھارت کے اندر بھی اکیلا رہ گیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مودی حکومت کو پاگل پن کا دورہ پڑا ہے، مودی کسی کی بات سننے کے لئے تیار نہیں، مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے، حریت رہنما پہلے سے ہی جیلوں میں قید تھے اب سیاسی لیڈروں کو بھی جیلوں میں ڈالا گیا،جو ہٹلر کے ساتھ ہوا وہی مودی کے ساتھ ہونا ہے، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، مودی کے اقدامات سے تحریک آزادی کشمیر آخری مراحل میں ہے،سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھارتی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا،آسام میں مسلمانوں کی شہریت ختم کردی گئی،مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت مشکلات کا شکار ہے،مودی کے خلاف طاقتور آوازاٹھ رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں 29دن سے80لاکھ کشمیری گھروں میں بند ہیں،بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی،او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر پر اچھا بیان دیا،

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے لیکن کشمیر کے لئے ایک پروگرام نہیں کیا بلکہ اسلام آباد بند کرنا چاہتے ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سفر پر نکلے ہیں ،مودی بھارت کے اندر بھی اکیلا رہ گیا ہے،نریندر مودی کی پالیسی ہٹلر جیسی ہے،ہٹلر نے جرمنی میں وہی کیا جو مودی کررہا ہے ہٹلر نے ظلم کےبعد خود ہی خود کشی کرلی،

بھارتی مؤقف پوری دنیا میں پٹ چکا کہ کشمیران کا اندرونی معاملہ ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ بائیو ٹیکنالوجی میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں،پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،صنعت لگے گی تو ملازمتیں پیدا ہوں گی،

Shares: