لاہور : دیگر ہم وطنوں کی طرح پنجاب پولیس نے بھی کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے ایسا فیصلہ کرلیا کہ سب داد دینے پر مجبور ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا حکم، آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں 12 بجے 5 منٹ ٹریفک سگنل بند کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام افسران واہلکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب میں شرکت کریں۔ شہر سمیت پنجاب کے تمام سگنلز دوپہر 12 بجے 5 منٹ کیلئے بند رکھنے اور ہر قسم کی ٹریفک روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔
اعلامیےکے مطابق آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے پرچم تقسیم کریں اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر پروگرام تشکیل دیں۔