امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ،4 افراد ہلاک 2 زخمی

0
49
crime karachi

امریکا کی ریاست انڈیانا کے شاپنگ مال میں ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، قریب موجود شہری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گولی ماردی آنتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج اصل ہیرو وہ شہری ہے جو اس فوڈ کورٹ میں قانونی طور پر اسلحہ لے کر موجود تھا اور شوٹر کو مزید جانیں لینے سے پہلے ہی مار گرایا۔


امریکی میڈیا کے مطابق ملزم اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ مال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی، پولیس نے تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

انڈیانا پولس کے اسسٹنٹ چیف آف پولیس نے کہا کہ علاقے کے لیے اب کوئی فعال خطرہ نہیں ہے، گرین ووڈ انڈیانا پولس کا ایک جنوبی مضافاتی علاقہ ہے جس کی آبادی تقریباً 60 ہزار ہے، جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

انڈیانا کے گورنر ایرک ہولکمب نے کہا کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پولیس تحقیقات کو خود دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے امریکا میں حالیہ دنوں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رپورٹ کے مطابق امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ سے ہلاک ہوتے ہیں جبکہ امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں-

Leave a reply