مریم نوازاصلاح کی بجائےنفرت،شرارت اوربغاوت پراکسانےلگیں:جاوید لطیف کےگھرپہنچ کرتوانتہا ہی کردی

0
48

شیخوپورہ :مریم نوازکارکنوں کی اصلاح کی بجائےبغاوت پراکسانےلگیں:جاوید لطیف کےگھرپہنچ کرتوانتہا ہی کردی ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ریاست ، مخالف سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کے خلاف خود اوراپنے کارکنوں کو اکسانے سے بازنہ آئیں‌اورالٹا نفرت کا یہ سبق پڑھانے کے لیے گھروں تک جاپہنچیں‌

مریم نوازملک کے خلاف نفرت پھیلانے والے رہنما جاوید لطیف کے گھر پہنچ کراس کواصلاح کرنے کی بجائے اکسانے لگیں ، مریم نواز کا یہ رویہ دیکھ کرسوشل میڈیا پراس کی شدید مذمت کی جارہی ہے اورمریم نواز اورنوازشریف کو پاکستان میں عدم استحکام کا ذمہ دارقراردے رہےہیں‌

مریم نواز شیخوپورہ میں پارٹی کے گرفتار رہنما جاوید لطیف کے گھر پہنچیں اور جاوید لطیف کےاہلخانہ سےملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

بعد ازاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر آئین اور حق سچ کی بات کرنا غداری ہے تو یہ غداری بار بار کریں گے، غداری غداری کا کھیل بہت برسوں سے سنتے آرہے ہیں، نواز شریف کے شیر اور پاکستان کے بیٹے جاوید لطیف نے خطرہ مول لے کر حق کی بات کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں شیخوپورہ کے عوام کو دیا گیا،غداری کالقب نواز شریف اور مریم نوازکےحصے میں بھی آیا تھا، وقت بدل رہا ہے، لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، آج لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ ان کا حق کیا ہے۔

Leave a reply