اختیارات کا غلط استعمال،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف درخواست
اختیارات کے غلط استعمال اور مس کنڈکٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف درخواست سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی گئی
سابق ڈی جی اسٹیٹس، محمد ایوب نے سپریم جوڈیشل کونسل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججوں کے خلاف ہراساں کرنے، بدسلوکی اور زور زبردستی کے رویے کے خلاف انکوائری اور تحقیقات کے لیے درخواست کی ہے۔ درخواست پوسٹ کے ذریعے بھیج دی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحبان خصوصاً جسٹس بابر ستار، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کو کیٹیگری -1 (I ٹائپ) گھروں کی الاٹمنٹ کے لیے ہاؤسنگ منسٹری پر ناجائز طریقے سے اثر انداز ہوئے اور دباؤ ڈالا۔ درخواست کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں نے بلیک میلنگ سے بھی کام لیا اور ڈاکٹر فخر عالم (اُس وقت کے سیکریٹری ہاؤسنگ) کو رجسٹرار کی جانب سے اکثر بلایا اور دھمکایا گیا کہ وہ تعاون کریں بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
🚨اختیارات کے غلط استعمال اور مس کنڈکٹ پر IHC ججوں کے خلاف درخواست🚨
▪️ سابق ڈی جی اسٹیٹس، محمد ایوب نے سپریم جوڈیشل کونسل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججوں کے خلاف ہراساں کرنے، بدسلوکی اور زور زبردستی کے رویے کے خلاف انکوائری اور تحقیقات کے لیے درخواست کی ہے۔
▪️ درخواست پوسٹ کے… https://t.co/6ebabjm9bw pic.twitter.com/A966BwiPHH— Ammar Solangi (@fake_burster) July 6, 2024
درخواست کے مطابق، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس ارباب طاہر بھی اس معاملے میں جسٹس بابر ستار کے ساتھ شامل تھے۔ یہ جج صاحبان زبردستی اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئےاثرانداز ہوئے اور وزارت ہاؤسنگ کو تمام الاٹمنٹس منسوخ کرنے کا حکم دے کر اپنے لئے مکانات الاٹ کروائے۔جبکہ اکوموڈیشن ایلوکیشن رولز 2002 کے رول 3 (اہلیت) کے مطابق صرف سرکاری ملازمین ہی سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کے مجاز ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج اس قسم کی الاٹمنٹ کے اہل نہیں ہیں۔
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی