وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس جاری ہے
وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی پنجاب کے 36 اضلاع میں 60 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے ،خیبرپختونخواکے 34 اضلاع میں 50 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا پلان ہے،سندھ کے 29 اضلاع میں 40 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا پلان ہے پاکستان اٹامک انرجی کیلئے 26 ارب 10 کروڑ روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں گے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 15 کروڑ، پیٹرولیم ڈویژن کیلئے ایک ارب 50 کروڑ مختص کئے جائیں گے،پلاننگ ڈویژن کیلئے 24 ارب 89 کروڑ، تخفیف غربت و سماجی تحفظ کیلئے 50 کروڑ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے آئندہ مالی سال میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
وفاقی کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا وزارت خزانہ کے حکام کابینہ کو بجٹ لے آؤٹ پر بریفنگ دیں گے بجٹ کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا کابینہ اجلاس میں 24 مئی اور 7 جون کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق ہوگی
وفاقی بجٹ ، اراکین اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی اراکین اسمبلی میں سے مصدق ملک ، خواجہ آصف پارلیمنٹ پہنچ گئے ،بجٹ دستاویزات پارلیمنٹ میں پہنچا دی گئیں ،اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی بھی پارلیمنٹ پہنچ گئے مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام پارلیمنٹ پہنچ گئے ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ پارلیمنٹ پہنچ گئی
وزیر اطلاعت مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ آمد کے موقع پر کہا ہے کہ تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی ،سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی، رواں سال 6210 ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع ہوئے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لاکھ12 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کیا ،وفاقی ترقیاتی بجٹ سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اورروزگار بڑھے گا،تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے ،تجارتی خسارہ 25.8 ارب ڈالر ہوگیا جو 43.4 ارب ڈالر تھا ، یہ بہتری کی جانب آغاز ہے ،درآمدات میں 29.2 فیصد کمی ہوئی جس کے معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئ5ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا،ایکسپورٹس،ای پاکستان،واٹر اینڈ فوڈ سیکیورٹی ٹرن آ راؤنڈ پاکستان کے ستون ہیں، فریم ورک سےبرآمدات میں اضافے کے لیے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی،
بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا . وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گے ، بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہوگا بجٹ کا خسارہ 6 ہزار ارب سے زائد ہوگا جب کہ 7300 ارب روپے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے ،مذکورہ بجٹ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کا دوسرا بجٹ ہوگا۔
انضمام شدہ اضلاح کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
بجٹ 2023-24 میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے