جعلساز اور ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ مزید سخت
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹ کرنے والے کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، آپریشنز اور ویجیلینس ونگ کو ہدایات جاری کر دی ہیں. ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون نے بتایا کہ ملاوٹی خوراک تیار کرنے والے یونٹ کی مشینری،آلات،ا ٹرانسپورٹ، پلانٹس اور دیگر اشیاء ضبط کر لی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا
عید پرصفائی کے بہترین انتظامات،حمزہ شہبازکا محکموں کو بونس
شعیب جدون ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق ملاوٹی اشیاء خورونوش تیار، فروخت،پیک،سپلائی یا کسی بھی قسم کی سہولت مہیا کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔مقدمہ درج اور مشینری ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ تیارملاوٹی مال بھی قبضے میں لے کر تلف کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشنز اور ویجیلینس ٹیمیں ایک ہفتے کے اندر کارروائی کی جامع رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کو جمع کروائیں گی۔رپورٹ کی روشنی میں اے ڈی جی آپریشنز قانونی مشاورت کے ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائیں گی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،صحت دشمن عناصر کا کاروبار جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔
شعیب جدون نے کہا کہ عوام الناس تک صاف اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہم اولین فریضہ ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں موجود صحت دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کا ساتھ دیں۔
میعاری خوراک کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا