بلدیاتی الیکشن،تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے جے یو آئی کو سپورٹ کیا، تہلکہ خیز انکشاف
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت نے شکست تسلیم کرلی ،وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی، اگلے دو، تین مہینوں میں. مہنگائی کم ہو جائے گی،دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی،
صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا
#KPKElection #KPKElections pic.twitter.com/dCvn6Nvyt6
— Baaghitv باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 20, 2021
صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا اور کہا کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے لوگ پریشان ہیں
وفاقی وزیر سائنس شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے تھا بہت سے کارکن ہمارے ناراض تھے اس لئے ہم ہار گئے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی بری نہیں ،تنظیمی سطح پر کمزوری کہاں ہوئی وہ بھی دیکھ رہے ہیں ابھی بہت سے پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہے
ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ محمود جان کا کہنا تھا کہ ایم این اے نورعالم نے جے یو آئی امیدوار کو سپورٹ کیا ،ایم پی اے ارباب وسیم نے بھی آزاد امیدوار کو بھرپور سپورٹ کیا چند پیسوں کے لیے پارٹی کے مخالفین کو سپورٹ کیا گیا کچھ مخصوص لوگوں نے ایک جماعت کو جتوانے کی کوشش کی گئی وزیراعظم سے درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لیں
واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نتایج کا سلسلہ جاری ہے، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو نہ صرف کئی علاقوں میں اپ سیٹ شکست ہوئی بلکہ حریف جماعت جے یو آئی ف اس سے آگے بھی نکل گئی ہے چار شہروں میں میئر کا الیکشن ہو رہا ہے جن میں سے مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں جے یو آئی کے امیدواروں نے میدان مارلیا ہے جب کہ دیگر دو شہروں میں بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں کا جیتنے کا امکان کم نظر آ رہا ہے 64 میں سے 19 تحصیلوں میں بھی جے یو آئی آگے ہے پی ٹی آئی 15 تحصیلوں میں اور آزاد امیدوار 12 تحصیلوں میں آگے ہیں عوامی نیشنل پارٹی بھی 8 تحصیلوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے جماعت اسلامی تین، تحریک اصلاح پاکستان اور مسلم لیگ ن دو دو تحصیلوں میں سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی ایک تحصیل میں آگے ہے
خیبر پختونخواہ میں ہونے والے میئرالیکشنز میں پشاور،بنوں اور کوہاٹ میں جے یوآئی آگے ہے، جے یو آئی کے پی میں تبدیلی لے کر آ گئی ہے، پشاور کی سٹی میئرشپ کے لئے جے یو آئی کے امیدوارزبیرعلی آگے اورتحریک انصاف کےرضوان بنگش دوسرے نمبر ہر ہیں
اب تک 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے زبیر علی 24ہزار 80 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رضوان بنگش 21ہزار 148ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔بنوں میں بھی سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی ف کو برتری حاصل ہے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ،جےیو آئی کے امیدوار عرفان اللہ 37 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اقبال جدون 24ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔
مردان تحصیل گڑھی کپورہ مکمل نتیجہ ، اے این پی کے بختاور خان 20244 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ؛ جے یوآئی کے ملک ایاز 17399 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پررہے، پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ فیصل 14000 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے
تحصیل کونسل صوابی کے غیر سرکاری نتائج پی ٹی آئی کے عطااللہ29ہزار363ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،اے این پی کے محمد اکمل خان 21ہزار50ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟
طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار
ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا
200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ
بلدیاتی الیکشن، پشاور سمیت میئر کی تین سیٹوں میں جے یو آئی آگے