کراچی:شہرقائد کے علاقے کورنگی میں بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ایک نوجوان چھریوں کے وار کرکے بیدردی سے اپنی ماں کو قتل کردیا، 50 سالہ نسرین کو قتل کرنیوالے ملزم شاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کو بھی چھری کا وار کرکے زخمی کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے مطابق گرفتار ملزم شاکر گزشتہ کافی عرصے سے بیروزگار اور ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔

ادھر اس سے پہلےقائد پولیس نے لانڈھی میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کی گرفتاری بدھ کو ظاہر کردی۔سندھ اور خیبرپختونخوا پولیس نے مانسہرہ کے علاقے جلال آباد میں مشترکہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔متاثرہ بچی منیبہ 16 نومبر 2022ء کو اپنے گھر سے باہر جانے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔اس کی لاش لانڈھی کے مسلم آباد کے رہائشی نے اس کے لاپتہ ہونے کے 2 دن بعد 18 نومبر کو اپنے گھر کی چھت پر دیکھی۔

بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا جہاں خاتون میڈیکولیگل افسر نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ایم ایل او کا کہنا تھا کہ انہیں مقتول بچی کے جسم پر ہر حصے بالخصوص سر پر بے تحاشہ زخم ملے۔

ان کے مطابق ابتدائی جانچ پڑتال نے اس بات پر سختی سے اکسایا کہ بچی کے ساتھ بدترین زیادتی کی تحقیقات کی جائے۔ پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ نتائج کے مطابق موت کی ممکنہ وجہ دم گھٹنا ہے جبکہ ٹوکسیکولویکل اسکریننگ کیلئے بھی نمونے محفوظ کرلئے گئے ہیں۔قائد آباد پولیس نامعلوم شخص کیخلاف زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرچکی ہے۔

Shares: