کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،میاں جاوید علی
لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فڈریشن پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہاہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ مشعل یوتھ سوساءٹی نے جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول منعقد کرکے نوجوان کھلاڑیوں کے دل جیت لئے ہیں ، شاندار فیسٹیول منعقد کرنے پر سلیم شاکر اور چیف آرگنائز انعام الحق سلیم مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ سپورٹ بھی کرتی ہیں ۔
اس موقع پرپی ایچ اے کے وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک وقت تھا کہ نامور پہلوان پاکستان کی شان ہوا کرتے تھے، بدقسمتی سے سابق حکمرانوں نے پہلوانوں کی سپورٹ نہ کرکے ان کو مایوس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام کھیلوں اور کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھیں ۔ چیف آرگنائز رمشعل یوتھ سوساءٹی انعام الحق سلیم نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشعل یوتھ سوساءٹی نو جوانوں کو نشے کی لعنت اور معاشرتی برائیوں سے بچانے کیلئے بھی اپنی کاوشیں جاری رکھے گی ۔