جنہیں گرفتار کیا گیا وہ کہاں ہیں خود درخواست کیوں نہیں دیتے؟ عدالت

0
39
14 سالہ جویریہ کو چھ ماہ بعد عدالتی حکم پر راجن پور سے کروایا گیا بازیاب

سندھ ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کی گرفتاریوں سے متعلق حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر سماعت ہوئی

وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ تمام منتخب نمائندوں کے حلف کو یقینی بنائیں ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ جنہیں گرفتار کیا گیا وہ لوگ کہاں ہیں خود درخواست کیوں نہیں دیتے ؟ وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ یو سی چیئرمین حافظ نعیم کے ووٹرز ہیں اسلیے ہم آئے ہیں ،عدالت نے سندھ حکومت کو 9 جون کیلئے نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو گرفتار یو سی چیئرمینز سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے درخواست گزار کے وکلا گرفتار یو سی چیئرمینز کی گرفتاری کے احکامات پیش کرنے کی ہدایت کر دی،

درخواست گزار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے،منتخب چئرمین کی تعداد کے لحاظ سے مختلف جماعتوں کو مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان ہوگا،پہلے مرحلے پر بھی پیپلزپارٹی نے ہر طرح کی دھاندلی کی اور انتظامی مشینری سے مداخلت کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے چھ نشستوں پر وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا،جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی دھاندلی کے باوجود کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے،پاکستان تحریک انصاف 41 نشستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،پی ٹی آئی نے مئیر کے انتخابات کے لیے حافط نعیم الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا،پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس نے پی ٹی آئی کے کئی منتخب نمائندوں مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا ہے، پیپلزپارٹی مئیر کراچی کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے شکست دینے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،
گرفتار منتخب نمائندوں کو حلف لینے کی اجازت دی جائےمنتخب نمائندوں کو مخصوص نشستوں کے انتخاب اور مئیر کے الیکشن میں شامل ہونے میں رکاوٹ ڈالنے سے روکا جائے

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

Leave a reply