لاہور انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں۔ چوری اور فراڈ کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حنیف، عدنان، محمد اشرف اور شیخ افضل شامل ہیں۔ ملزم حنیف اور عدنان سے چوری شدہ موبائل فون اور نقدی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتاراشتہاری ملزمان اشرف اور شیخ افضل نے ایک سال قبل شہری سے 70لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن نے ملزمان کومختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مددسے گرفتارکیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفرکی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔

Shares: