شہر قائد کے علاقے لیاری میں دکاندار آپے سے باہر ہوگئے، دکانداروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے آنے والے رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے آنے والے رینجرز اہلکاروں کو دکانداروں نے تشدد کا نشانہ بنادیا، پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس ایس او پیز پر عمل کرانے لیاری کے علاقے بہار کالونی گئی تھی۔پولیس کے مطابق 2 دکانداروں نے رینجرز اہلکاروں پر تشدد کیا، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان بھائی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے غریب آباد میں پولیس کی جانب دکانیں بند کرانے کے دوران تشدد کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا۔احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ لیاقت آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں نے گھروں کے دروازوں پر لاتیں ماریں، مشتعل مظاہرین نے غریب آباد کی مین شاہراہ پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا اور سڑک پررکاوٹیں رکھ کر دونوں اطراف کی سڑک بلاک کر دی تھی۔احتجاج کے باعث سوک سینٹر سے غریب آباد اور ناظم آباد سے غریب آباد تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا۔ْ
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved