وزیر اعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی لاک ڈاؤن کی بات کرتی ہے لیکن ان میں جانے کی ہمت نہیں ہے،
شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرنیوالوں کو خیبر پختونخوا سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے یہ بات ایسے وقت میں کی ہے کہ جب آج ہی مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی واضح طور پر یہ بات کی ہے کہ آزادی مارچ کی تاریخ میںکوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم دوسری طرف سے یہ فیصلہ بھی سامنے آ گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے احتجاجی دھرنے میں شریک نہیں ہو گی، اسی طرح شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے ملاقات میں آزادی مارچ میں ن لیگ کی قیادت سے معذرت کی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر ن لیگ شریک ہوتی ہے تو احسن اقبال پارٹی کی قیادت کریںگے،
کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم
دونوں بڑی پارٹیوں کے آزادی مارچ میں واضح شرکت کا اعلان نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمن کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے اور انہوں نے تنہا ہی اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ہے،