لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بڑے اقدامات۔

0
150

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ادارے کی مضبوطی اور شہریوں کو بہترین صفائی نظام مہیا کرنے کے لیے فورٹ روڈ پرورکرز سے خصوصی ملاقات کر کے ایک احسن اقدام کیا۔ ورکرز کی حوصلہ افزائی اور کام کی مزید لگن پیدا کرنے کے لیے اس ملاقات کے ذریعے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کی جانب سے راوی ٹاؤن کے تمام ورکرز اور سپروائزرز کے مسائل کو نا صرف سنا گیا بلکہ ان کے حل کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے پر زون 1 سے جابر،زون 2 سے عارف اور زون 3 سے ریاض مسیح کو نقدی انعامات دئیے گئے۔
اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان، جی ایم آپریشن سہیل ملک، سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور سمیت دیگر افسران،ادارے کے سوشل موبلائزرز اور راوی ٹاؤن کے ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ورکرز سے اس بالمشافہ بیٹھک نے ورکرز کے شہر صاف کرنے کے عزائم میں مزید جوش اور ولولہ پیدا کیاانہوں ورکرز کی ادارے میں اہمیت کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا اس بات کے کہنے میں کوئی دو رائے نہیں کہ ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہے اورانکا خیال کرنا ادرے کی اولین ترجیح ہے۔
شہر کی صفائی کے لیے ورکرز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں یہی وجہ ہے کہ ادارہ بھی ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔اپنی صحت اور جان کی پرواہ کیے بغیر ورکرز نے ہمیشہ شہریوں کی سہولت کے لیے کام کیا ہے یہ ورکرز روزانہ کی بنیاد پر شہر کا 5500 ٹن ویسٹ اکٹھا کرتے ہیں انہوں نے ورکرز کو خوشخبری دی کہ اُن کی صحت اور حفاظت کے لیے جوتوں،ماسک اور یونیفارم کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے۔مزید برآں نئی مشینری کے بھی جلد آنے کا عندیہ دے دیا گیا مرکزی شاہراؤں پر اگر ایک ایک مکینکل سوئپر بھی کام کرے تو یہ ورکرز کے مفاد اور سہولت میں ہو گا۔
مزید براں ہر فارم پر ورکرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گااس کے لیے ہر ٹاؤن کے ورکرز سے ملاقات کی جائے گی اور ورکرز کی صحت و تندرستی ادارے کی اولین ترجیحات میں سے ہیں جس کے پیشِ نظر ورکرز کا میڈیکل کروایا جائے گا۔ورکرز کی رائے کے ساتھ آگے قدم بڑھایا جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اُن سے مراعات کے بہت سے وعدے کیے گئے مگر اب وقت آچکا ہے کہ ان اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جائے ماضی میں ہونے والی تمام کمی کوتاہیوں کا جلد ازالہ کر کے ورکرز کو تمام بنیادی حق اور سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

Leave a reply