لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف مزید دو کیسز میں ثبوت ہی نہیں مل سکا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔

کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر ملزماں کیخلاف دو مقدمات سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی.

دوران سماعت کلاکوٹ تھانے کے تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ، شاہد رحمان عرف ایم سی بی، زبیر بلوچ، ذاکر ڈاڈا، جاوید بلوچ کے خلاف پولیس مقابلہ،غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد رکھنے کا الزام ہے۔

عذیر بلوچ و دیگر ملزمان کے خلاف کلاکوٹ اور بغدادی تھانے میں 2012میں مقدمے درج کئے تھے، کیسز میں تین ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، گواہوں نے ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا تھا.

استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگیا، عدالت نے دو مقدمات میں نامزد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا

Shares: