گزشتہ سال 14 اگست 2019 میں صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے سول ایوارڈز کے لیے نامزد کی گئی 116 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو 7 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے 14 اگست 2019 کو 116 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا تھا، جنہیں رواں برس 23 مارچ کو ایوارڈز دئیے جانے تھے مگرپاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا کے باعث یہ تقریب ملتوی کر دی گئی تھی-
تاہم اب 7 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں ایوارڈز دینے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا-
اطلاعات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں 44 شخصیات کو ایوارڈز دئیے گئے جبکہ باقی چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں باقی 72 شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب میں مجموعی طور پر 16 شخصیات جبکہ سندھ گورنر ہاؤس میں 9 شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
مجموعی طور پر ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ایوارڈز تقریبات میں فنون لطیفہ کی 22 شخصیات کو تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز اور ہلال امتیاز ایوارڈز سے نوازا گیا۔
پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے پی ٹی وی سے فنی سفر کا آغاز کرنیوالے نامور گلوکار فضل جٹ، اے وطن، پاک وطن کے گلوکار غلام عباس، گلوکار وارث بیگ، صوفی گلوکار سائیں ظہور احمد، اداکارہ راحیلہ خانم المعروف دیبا خانم، مصور حسن مسرت، سینیئر اداکار غلام محی الدین اور گلوکار ساحر علی بگا کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ساحر علی بگا اور سینیئر اداکار غلام محی الدین کوصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
دوسری جانب سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے بھی یوم دفاع کے موقع پر فیشن ڈیزائنر رضوان بیگ، ادیب ابن صفی، گلوکارہ صنم ماروی، آرٹسٹ فقیرو، معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی، موسیقار ذوالفقار علی قریشی اور طبلہ نواز خورشید حسن کو سول ایوارڈز سے نوازا-
ماروی سرمد، فیشن ڈیزائنر رضوان بیگ اور ساحر علی بگا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو ایوارڈز ملنے کی خوشخبری سُنائی جس پر انہیں مداحوں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے-
https://www.instagram.com/p/CE1_O31BBUJ/?utm_source=ig_embed
Alhamdulillah
Today I received Pride of performance From Governor Punjab. pic.twitter.com/RaAwIqryXs— Sahir Ali Bagga (@sahiralibagga) September 7, 2020
صنم ماروی فیس بُک اسکرین شاٹ