مزید دیکھیں

مقبول

مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا

مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کردیا
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (نواز) مریم نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیاہے۔


اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون و آئین کی خلاف ورزی کی، اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیا، نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
مریم نواز نے کہا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مِس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، تحریک انصاف کی طرف چیف جسٹس کا جھکاؤ نمایاں ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra