مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے سینئر عہدیدار کو جنسی سکینڈل سامنے آنے پر عہدے سے برخاست کردیا ہے.
مصر کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنے ایک اعلیٰ عہدیدار کو شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی سکینڈل میں ملوث ہونے کی پاداش میں ان کے عہدے سے برخاست کر دیا ہے۔ یہ کارروائی عہدیدار کے مبینہ جنسی سکینڈل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کی گئی۔ اس بیان نے سائبر سپیس میں کھلبلی مچا دی ہے۔ مصری شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ فحش ویڈیو میں اس کی بیوی مصری فٹبال ایسوسی ایشن کی مقابلہ کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ ویب گاہ ’’مصراوی‘‘ کے مطابق الزام لگانے والے کے وکیل احمد مہران نے کہا کہ کیس کو کئی مراحل سے گزارا جائے گا۔
ویڈیو کا فرانزک
احمد مہران نے کہا کہ واقعہ کی صداقت کی تحقیقات کیلئے استغاثہ کو بلایا جائے گا۔ بیوی اور شوہر کے بیانات سنے جائیں گے۔ خصوصی کمیٹی کے ذریعہ ویڈیو اور آواز کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ الزام لگانے والا شوہر مقامی فٹ بال کلب کا کھلاڑی ہے اور اس نے اپنی بیوی کو فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیدار سے ملوایا تھا کہ وہ اس کے ساتھ کام کر سکے۔
اتفاق سے شوہر کو ڈیڑھ ماہ قبل اپنی بیوی کی فحش حرکات کا اس وقت پتہ چل گیا جب بیوی اپنے گھر والوں سے ملنے آئی تھی کہ اس دوران شوہر کو ایک فوٹو البم میں میموری کارڈ ملا، اسے چلایا تو اس میں اس کی بیوی کی فٹ بال عہدیدار کے ساتھ سکریچ شدہ ویڈیو موجود تھی۔ گذشتہ پورے عرصے میں شوہر نے اپنی بیوی تک پہنچنے کی کوشش کی، لیکن بیوی کے گھر والوں نے اس کا ٹھکانہ شوہر سے چھپا لیا ہے، اس بنا پر شوہر نے شکایت درج کرا کر پبلک پراسیکیوشن کا سہارا لیا۔
43 منٹ کی ویڈیو
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تزویراتی شراکت داری کے نئے دور میں داخل. وزیر اعظم
لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت
وکیل نے بتایا کہ 43 منٹ کی ویڈیو میں اس کے مؤکل کی بیوی اور اعلیٰ عہدیدار کو اپارٹمنٹ کے اندر حالت مباشرت میں دکھایا گیا ہے۔ اسی بنا پر تعزیرات کی دفعہ 274 لاگو کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس شق کے تحت شادی شدہ خاتون اور اس کے ساتھی کیلئے زنا کے ارتکاب پر قید کی سزا جو دو سال سے زیادہ نہ ہو رکھی گئی ہے۔ ویڈیو سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد مصری حکام نے الزام لگانے والے شوہر، اس کی بیوی اور فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیدار کو برطرف کرکے بیانات کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔