سعودی عرب میں یکم رمضان سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’ام ہارون‘ کو نشر کرنے پر فلسطینیوں کی جانب سے اس ڈرامے پر شدید تنقید کی جارہی ہے
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ’الجزیرہ نیٹ ورک‘ نے اپنی ایک خاتون صحافی فاطمہ ترکی کی ایک رپورٹ نشر کی جس میں انہوں نے سعودی چینل ایم بی سی پر تنقید کی فاطمہ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ حال ہی میں رمضان میں ایم بی سی پر نشر ہونے والے دو ڈرامے ’ام ہارون‘ اور ’مخرج7‘ جسے ’ایگزٹ7‘ بھی کہا جاتا ہے اسرائیل کے ساتھ عرب تعلقات کو معمول پر لانے کو فروغ دے رہے ہیں
’’ام ہارون‘‘ دبئی میں واقع سعودی ٹی وی نیٹ ورک ایم بی سی پر یکم رمضان سے نشر کیاجارہا ہے اس ڈرامے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی گئی ہے جس میں صیہونی ریاست کے ساتھ ہمدردی اور فلسطینیوں پر نکتہ چینی کی گئی ہے جبکہ یہودیوں کا مثبت تشخص اجاگر کیا گیا ہے
فلسطینیوں کا دعوی ہے کہ ڈرامہ سیریل ’ام ہارون‘ میں کئی تاریخی حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کیا گیا ہے اور اس کی آڑ میں جمہور عرب عوام خاص طور پر خلیجی عوام کے ذہنوں اورسوچ و فکر پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے
فلسطینی اسلامک جہاد موومنٹ کے ترجمان موساب البارم نے اس متنازع ڈرامے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تمام عربیوں اور مسلمانوں کے لیے ’تاریخی دھچکا‘ قرار دیا اور کہا ایسا لگتا ہے سعودی عرب اپنے تمام اخلاقی اصولوں سے ہٹ گیا ہے
غزہ پٹی کی حکومتی پریس آفس کی سربراہ سلمی معروف نے ڈرامے ’ام ہارون‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نشریات فلسطینی مقاصد کے بارے میں عربوں کے رویوں میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیں
حما س گروپ کے ترجمان حزیم قاسم نے ترکی نیوز ایجنسی اناطولیا سے بات کرتے ہوئے ڈرامے پر تنقید کی کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کو عوام اور ان کے خیالات کی ترجمانی کرنی چاہیے نہ کہ کسی خاص نظریے کی تشہیر کرنی چاہیے اسرائیل خطرہ ہے اور ہمیشہ عربوں کا پہلا دشمن ہوگا
الجزیرہ نیٹ ورک قطر سے تعلق رکھنے والی صحافی فاطمہ ترکی نے سعودی عرب سے نشر ہونے والے اس ڈرامے کا موازنہ ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ سے کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرکے رمضان میں نشر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اسلامی تاریخ اور شناخت کے بارے میں تعلیم دی جاسکے اس کے علاوہ ان اقدار کو برقرار رکھا جاسکے جنہیں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے ذریعے تباہ کیا جارہا ہے دوسری طرف سعودی ٹی وی کے ذریعے یہود دوستی کو فروغ دیا جارہا ہے
ارطغرل غازی کے نشر کئے جانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام