مانسہرہ :ایبٹ آباد مانسہرہ اور اپر ہزارہ ڈویژن میں میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے-
باغی ٹی وی : ایوبیہ نتھیاگلی اور ملحقہ علاقوں میں اب تک بارہ سے چودہ انچ تک برف ہو چکی جبکہ مانسہرہ کے بالائی علاقوں اور سیاحتی مقامات شوگراں کاغان اورناراں میں شدید برفباری سے سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے اور کئ رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں-
ایبٹ آباد مانسہرہ اور اپر ہزارہ ڈویژن میں بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ایوبیہ نتھیا گلی اور ملحقہ علاقوں میں اب تک تیرہ سے چودہ انچ برف ہو چکی pic.twitter.com/4w8hJzItoL
— Ayesha (@Ayesha701900053) November 25, 2020
شوگراں میں اب تک 16 انچ اورکاعان میں 6 انچ سے زائد برف ہو چکی ہے شوگراں میں موجود سیاح برفباری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں .
ایبٹ آباد مانسہرہ اور اپر ہزارہ ڈویژن میں میدانی علاقوں میں بارش بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسہ تیسرے روز بھی جاری pic.twitter.com/WTzNpSujht
— Ayesha (@Ayesha701900053) November 25, 2020
اپر ہزارہ کے اضلاع کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے. ان اضلاع کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی .. بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئی جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے