گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سےآئے پارٹی وفود نےملاقات کی.گورنر پنجاب نے دور دراز سے آئے پارٹی ورکزز کے مسائل بھی سنے.
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ مشکل وقت میں ملک اور قوم کے مفاد میں اقتدار میں آنے کا چیلنج قبول کیا، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے حکومت کو سخت فیصلے بھی لینے پڑرہے ہیں ، پارٹی ورکرز کے لیے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے ہیں ، گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل حل کریں گے.
پارٹی ورکزز سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے عوامی فلاح کے منصوبے اور کام اس بات کا کھلا ثبوت ہیں.اعلی تعلیم پہ فوکس کرنے سے ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن کیا جا سکتا ہے.اعلی تعلیم میں تحقیق پہ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے.
گورنر پنجاب نے کہا کہ ماضی میں سنگل کریکلم جیسے اقدام اور ایچ ای سی کو وافر فنڈز کی فراہمی مسلم لیگ ن کی علم دوستی کا ثبوت ہے.گورنر ہاوس انوائرمنٹ ایشوز پہ تمام سٹیک ہولڈرز، جامعات کے ساتھ ملکر کردار ادا کرے گا. مشکل حالات کے باوجود حکومت نے آٹے پہ سبسڈی دی.مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی پہ خاص توجہ دی.
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے معاشرے میں طبقاتی نظام تعلیم ختم کرنے کے لیے دانش سکول جیسے ادارے بنائے. بلیغ الرحمان گئے. تعلیم صرف کتابی علم کا نام نہیں بلکہ اقدار اخلاقیات اس کا اہم جزو ہیں.اساتذۂ طلبا کی کردار سازی پہ خاص توجہ دیں.








