لاہور: ایک نئے سروے میں ملک کے عوام کی اکثریت کا خیال ہےکہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران سے نواز شریف نکال سکتے ہیں۔

باغی ٹی وی: انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) نے عوامی آرا پر شامل نیا سروے جاری کیا ہے، جو پنجاب سے 3 ہزار سے زائد افراد کی آراء کی بنیاد پر کیا،سروے میں شہریوں سے سوال ہوا کہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے کون نکال سکتا ہے؟سروے نتائج کے مطابق 45 فیصد افراد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، 36 فیصد افراد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بھروسہ ہے جب کہ 6 فیصد نے بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ 2 فیصد افراد نے شہباز شریف، ایک فیصد نے مریم نواز اور ایک فیصد نے ہی آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین پر ملکی مسائل کے حل کےلیے اعتماد کیا۔

سروے کے مطابق ن لیگ صوبے میں کھوئی ہوئی مقبولیت واپس حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ہے ن لیگ کی مقبولیت 32 فیصد سے 45 فیصد ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی صرف ایک فیصد اضافہ کرپائی اور پی پی پی کی مقبولیت 5 فیصد سے 8 فیصد پر آگئی۔

نیب نے پشاور میں پی ٹی آئی دور میں بھرتی ہونے والے …

سروے میں پنجاب سے 51 فیصد شہریوں نے عام انتخابات میں ن لیگ کی جیت کی پیش گوئی کی اور وفاق سمیت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کا دعویٰ کیا 34فیصد نے پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا کہا جب کہ 7 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کی امید ظاہر کی۔

امریکا میں خاتون ٹیچر کا 17 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف

گلگت بلتستان میں زرعی انقلاب کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے،ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک

Shares: