پاکستان سعودی عرب کے دوست ممالک میں سے اہم ملک ہے،سعودی سفیر

0
74

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خادم حرمین شرفین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھر پور مدد اور حمائت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے خادم حرمین شرفین کی جانب سے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر یکجہتی اور بھر پور مدد کرنے پرتشکر کا اظہار بھی کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی ڈھارس بندھائی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خادم حرمین شرفین کے دلوں میں پاکستان کیلئے بے پناہ محبت اور احترام کا جذبہ موجود ہے اور انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی بھر پور معاونت کی ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور محبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں پرمشتمل ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے دوران سعودی عرب کی بروقت امداد قابل تعریف ہے۔ مسلم اْمہ کے قائد کی حیثیت سے خادم حرمین شرفین کے کردار کو سراہتے ہیں۔ حکومت پاکستان اور عوام کے دل میں خادم حرمین شریفین اور سعودی قیادت کے لیے بے پناہ عزت و احترام ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری و دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔ سی پیک خطے کیلئے مستقبل کا گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے موجود مواقعوں سے مستفید ہونگے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ادارہ جاتی سطح پر پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستانیوں کی کثیر تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سعودی قیادت کا کردار قابل تحسین ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے پاکستان میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ ہواہے اورمشکل کی اس گھڑی میں بھر پور تعاون کیا جارہا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے دوست ممالک میں سے اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے اور باہمی تعلقات کی مضبوطی سے حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستان کی ایوان بالاء اور سعودی شوریٰ کونسل کے مابین ادارہ جاتی تعاون پر مزید پیش رفت ہونی چاہیے

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

Leave a reply