پاکستان کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر آگئی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/06/coronavirus-vaccine-bottles.jpg)
پاکستان کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر آگئی
باغی ٹی و ی : پاکستانیوں کے لیے کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر، پاکستان میں ٹرائل کی جانے والی چینی ویکسین برازیل میں مکمل محفوظ قرار دے دی گئی۔
برازیل میں اب تک 9 ہزار افراد کو کورونا کی تجرباتی ویکسین دی جاچکی ہے۔ برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے، آفادیت رپورٹ کلینکل ٹرائل مکمل ہونے پر جاری کی جائے گی۔ برازیلی ریاست ساؤپاولا نے فروری کے آخر تک 6 کروڑ چینی ویکسین خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، برازیل میں کوروناسے اموات امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہیں
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا سے 14 اموات ہوئی ہیں جبکہ 625 نئے مریض سامنے آئے ہیں
پاکستان کو ملی بڑی کامیابی ، کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کا آغاز
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 ہو گئی ہے،
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 760، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 134، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 708، بلوچستان میں 15 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 84 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 507 کرونا مریض سامنے آئے ہیں