پاکستان کو رسوا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے،عمران خان کی آڈیو لیک پر ردعمل

ویڈیو لیک ہونے کے بعد آڈیو لیک کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا،وزیراعظم شہباز شریف کی ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک ہوئی تو آج سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں عمران خان اعظم خان سے محو گفتگو ہیں

عمران خان کی آڈیو امریکی دھمکی آمیز خط کے بارے میں ہے جس کو لے کر عمران خان اب بھی تحریک چلا رہے ہیں، آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا بس صرف کھیلنا ہے،عمران خان کی آڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کہہ رہی ہے کہ ثابت ہو گیا کہ سائفر کا بیانیہ ٹھیک تھا جبکہ حکومتی کیمپوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے، کہ عمران خان کا سازشی بیانیہ بے نقاب ہو گیا ہے

آڈیو کے بعد عمران خان نے خود بھی اس پر ردعمل دیا اور کہا کہ شہباز شریف نے ہی آڈیوز لیک کی ہیں،ابھی تو سائفر پر کھیلا ہی نہیں چاہتا ہوں سائفرکو پبلک کیا جائے سائفر کی تحقیقات ہونی چاہیے

سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی کہتے ہیں کہ سائفر پر کھیل کی وجہ سے کھلاڑی کو وقتی فائدہ تو بہت ہوا لیکن پاکستان سفارتی اور معاشی طور پر تباہ ہو کر مذاق بن گیا۔اس کھیل کو منطقی انجام تک پہنچانے اور پاکستان کو رسوا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اس معاملے کا فیصلہ کرے

سلیم صافی ایک اور ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ سالوں سے متنبہ کررہا ہوں کہ کپتان بہت بڑا کھلاڑی ہے لیکن کوئی ماننے کو تیار نہ تھا۔ اب سمجھ آئی کہ کتنا بڑا کھلاڑی ہے اور کیسے کیسے کھلاڑیوں کو ساتھ ملارکھا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکڈ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، پہلے وزیراعظم شہباز شریف ،مریم نواز و دیگر کی آڈیو لیک ہوئیں، آج عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی، ہیکز نے پیغام دیا ہے کہ جمعہ کو مزید آڈیو بھی جاری کروں گا، پاکستان کی سیاست میں آڈیو لیکس نے تہلکہ مچایا ہوا ہے

کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

Shares: