پاکستان نے کی کابل دھماکے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ روز کابل میں بم دھماکے کی مذمت کرتا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابل میں غیرملکی افراد کے کمپاوَنڈ میں گزشتہ روز بم دھماکہ ہوا تھا،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ افغانستان کے پیچیدہ مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیےافغان قوم کی حمایت جاری رکھیں گے،

افغانستان بم دھماکہ میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے، خبر آ گئی

واضح رہے کہ آج منگل کو بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس سے 16ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ دھماکے سے کئی کلومیٹر دور مکانات میں کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے ۔یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب امریکی سینئر سفارتکار افغان صدر اشرف غنی کوطالبان کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے۔

Comments are closed.