پاکستان نے قریبی قابل اعتماد دوست کھو دیا، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سلطان قابوس کے انتقال اظہارتعزیت کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سلطان قابوس بصیرت رکھنے والے انسان تھے،سلطان قابوس نے عمان کو متحرک اور جدید ریاست میں تبدیل کیا،عمان نے محبوب قائد اور پاکستان نے قریبی قابل اعتماد دوست کوکھودیا،
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1215881523775332354
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں عمان کی عوام سے ان کے محبوب قائد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں .
واضح رہے کہ عمان کے سلطان قابوس بن سید السید 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ گذشتہ ماہ وہ بیلجیم میں طبی معائنے اور علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔
سلطان قابوس غیر شادی شدہ تھے اور ان کا کوئی وارث یا نامزد جانشین نہیں تھا۔ ان کی موت پر عمان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے
