کراچی: پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔
باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے-
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے تحت 250 بسوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں 16 لاڑکانہ شہر جبکہ 234 بسیں شہرِ قائد میں چلائی جائیں گی۔
Another Fleet of 30 Buses for “ Peoples Bus Service “ reached at karachi port last night. Alhamdulillah pic.twitter.com/C4f5jgGtoM
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 2, 2022
انہوں نے کہا کہ کراچی کے باسی تیار رہیں سندھ حکومت شہریوں جلد مزید خوشخبریاں دہتے ہوئے سفری سہولیات مہیا کرے گی۔ شرجیل میمن شہریوں سے درخواست کی کہ بسوں کا خیال رکھنا اب آپ کا کام ہے۔
کورونا وائرس کا پھیلاؤ،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا
دوسری جانب کراچی کی مصروف شارع فیصل کے اسٹاپس پر صبح دفاتر اور کام پر جانے کیلئےشہریوں کی بڑی تعداد مقررہ وقت پراسٹاپ پہنچی تو پیپلز بس سروس نہیں آئی دفاتر جانے والی شہری بس کے انتظار میں تاخیر سےمنزلوں کو روانہ ہوئےشہریوں کا کہنا تھا کہ پونا گھنٹہ انتظار کیا مگر ایک بھی بس نہ آئی روٹ 1 پر چلنے والی 25 میں سے ایک بس بھی نہیں روٹ پر نہیں تھی-
واضح رہے کہ حکومت سندھ کے اعلامیے کے مطابق کراچی کے لیے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی پیر 27 جون کو ماڈل کالونی سے ٹاور تک پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا گیا تھا، جب کہ یکم جولائی کو روٹ 2 کا بھی افتتاح کیا گیا ان بسوں کے ذریعے لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنی منزلوں کو پہنچیں گے۔
پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 1 ماڈل کالونی ملیر سے براستہ شاہراہ فیصل، میٹروپول اور آئی آئی چندریگر روڈ سے ہوتا ہوا ٹاور پر ختم ہوتا ہے جبکہ پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 2 ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، نیپا، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈریگ روڈ اسٹیشن، کالونی گیٹ، شاہ فیصل کالونی، انڈس اسپتال، سنگر چورنگی اور لانڈھی کے درمیان چلایا جا رہا ہے۔
ایئرکنڈیشن اور آرام دہ بسوں کا کرایہ 25 سے 50 روپے کے درمیان ہے پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 27 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔