،سمندر ہمارے پاس ہے لیکن پینے کے پانی سے محروم ہیں،گورنر سندھ

ہمیں ایک قوم بننا ہے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے
0
42

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان نیوی ڈے کے موقع پر گورنمنٹ بوائز،گرلز سیکنڈری اسکول یونس آباد ماری پور کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ پاکستان نیوی جیسا ادارہ ہمارے پاس موجود ہے جو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ہم کو بھولا نہیں ہے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کی جانب سے مزید اسکولز گود لینا خوش آئند ہے ۔ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ کیا ہم نے اپنے حصے کا کام کیا ہے ،ہم آج بھی وہی کھڑے ہیں جہاں سے چلے تھے،ہم نے ترقی اس لئے نہیں کی کہ ہم فرقوں میں تقسیم ہوچکے ہیں ،اتنے برسوں میں ہم نے پایا کچھ نہیں صرف کھویا ہی کھویا ہے ،ہم ایک قوم بن کر دیکھیں حالات ضرور ٹھیک ہوں گے ،سمندر ہمارے پاس ہے لیکن پینے کے پانی سے محروم ہیں ،ان سب مسائل کی ایک ہی وجہ ہے کہ ہمیں تقسیم کردیا گیا ہے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ یہاں موجود اساتذہ پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی بحیثیت قوم تربیت کریں صحیح اور غلط کی پہچان بتائیں قومی ترانے پر کھڑے ہونے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل بھی ضروری ہے میں ایچ ای سی کی طرز پر پرائمری ایجوکیشن کمیشن کے قیام کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ ہمارے تعلیمی ادارے ایک اچھی تربیت یافتہ نسل تیار کریں کراچی گرامر اسکولز اور ایچ سن کالج جیسے ادارے ہر شہر میں ہونے چاہیے ہمارے بچے سولہ سال کی پڑھائی کے بعد بھی بیروزگار ہیں ہمیں ایک قوم بننا ہے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے مسائل حل ہوتے چلے جائیں گے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوں گے لوگوں کی خدمت کے لیے اختیار کی نہیں نیت کی ضرورت ہوتی ہے

بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو بھارت پہنچ گئے ہیں

جی 20 اجلاس،بائیڈن پہنچیں گے آج بھارت،دہلی کی عوام کیلئے مشکلات

وزیراعظم مودی نے کابینہ اراکین کے لئے ایس او پیز جاری کی ہیں

Leave a reply