وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، مشترکہ اعلامیہ جاری، مہاتیر محمد کب آئیں گے پاکستان؟

وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا، مشترکہ اعلامیہ جاری، مہاتیر محمد کب آئیں گے پاکستان؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دوطرفہ مشاورت کےلیے سینئر حکام کا اجلاس پتراجایا میں بلانے پراتفاق ہوا ہے،پاک ملائیشیا اقتصادی پارٹنرشپ کےلیے قائم کمیٹی کا اجلاس بلانے پراتفاق ہوا ہے.

اعلامیہ کے مطابق دفاعی شعبے پر جوائنٹ کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملائیشین پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکروفد کے ہمراہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے،ملائیشین پارلیمنٹ کے اسپیکروفدکے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے،دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ کےلیے پاک ملائیشیا گیٹ وے کے طورپرکام کریں گے،

اعلامیہ کے مطابق قابل تجدیدتوانائی،قدرتی وسائل،ایرواسپیس اورایروناٹیکل کے شعبے میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیا گیا،لاہور سے کوالالمپور کےلیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،قیدیوں کے تبادلے کے معاہدےسے اسٹریٹجک پارٹنرشپ مضبوط ہوگی،

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،ملائیشن وزیر اعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی،ملائیشن وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو ئے تو ملائیشیا کے وزیر خارجہ دتوسیف الدین اور وزیر دفاع محمد صابو نے کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بنگا رائیہ کمپلیس پر وزیر اعظم عمران خان کو الوداع کیا۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

بعد ازاں دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے دورے کے دوران انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس اسلامک سٹڈیز میں علاقائی امن و استحکام کے لئے وژن سے متعلق فورم سے خطاب بھی کیا۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے دوران ملزمان کی حوالگی کے معاہدہ سمیت تین معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

ملائشیا کانفرنس میں شرکت سے متعلق اردگان کا بیان اور انکا درد امت، باغی سپیشل رپورٹ

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے.

ملائیشین ہم منصب کے آفس آمد پر وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ بعد میں وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کے دورہ ملائیشیا کے دوران اہم ترین پیشرفت کے طور پر پاکستان اور ملائیشیا کی حکمران جماعتوں کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور ملائیشین یونائیٹیڈ انڈیجینس پارٹی کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورملائیشین یونائیٹڈ انڈیجینس پارٹی کی جانب سے سیکرٹری جنرل مرزوکی یحییٰ نے معاہدے پر دستخط کئے۔

دہشت گردی کا اسلام سمیت کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں،وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاءکے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر دونون جماعتوں کے مابین تعاون و اشتراک آگے بڑھایا جائے گا۔ سماجی سطح پر علوم و تجربات کے تبادلے کیلئے بھی مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دونوں جماعتوں کے مابین مشترکہ پروگراموں کے اہتمام پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کی جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کی حکمران جماعتوں کے مابین معاہدے پر نہایت مسرت و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور برساتو کے مابین تعاون و اشتراک کے حوالہ سے نہایت گرمجوشی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے

Comments are closed.