نبی اکرمﷺ کی تعلیمات سے زندگی بہتر بنائی جاسکتی ہے,بلاول

0
47
PPP

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے تمام انسانیت کے لئے تعلیمات، روایات اور اصولوں کا خزانہ چھوڑا ہے، نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے سے زندگی بہتر بنائی جاسکتی ہے، پیغمبرِ اسلامﷺ نے دنیا کو درگزر کرنا، ظلم و نا انصافی کے خلاف جدوجہد کرنا اور معاشرے میں مساوات و انصاف قائم کرنا سکھایا، حضرت محمدﷺ کا پیغام انسانیت کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گا،آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم انسانیت اور پوری دنیا کی بہتری کے لئے ہم اپنے پیارے نبیﷺ کی تعلیمات کی پیروی کریں گے، آج عہد کریں کہ ہم بھائی چارے، برداشت، پیار، امن اور مساوات کے متعلق تعلیمات پر مکمل سچائی سے پیروی کریں گے، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضوراکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے،

درود ان پر سلام ان پر جو پیغام حق کی خاطر ستائے گئے،شہباز شریف 

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تمام امت مسلمہ کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارک باد دی اور کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کی انسانیت پر خاص رحمت تھی ،اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ،درود ان پر سلام ان پر جو پیغام حق کی خاطر ستائے گئے، جن کے اعلیٰ ترین اخلاق کا دشمنوں نے اعتراف کیا ،نبی اکرم ﷺ نے انسانیت کی فلاح اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ابدی نظام دیا ،دنیا کو ظلم، جہالت اور مسائل سے نجات خاتم النبیین ﷺ کے اسوہ حسنہ سے ہی مل سکتی ہے ،آپ ﷺ نے نفرتوں، تقسیم اور جھگڑوں کو ختم کیا اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسوں کو بھائی بھائی بنا دیا ،آپ ﷺ نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پودوں کے حقوق کی بھی تلقین فرمائی ،اسوہ رسول کریم ﷺ اپنا کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں

جشن میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

دو برس تک بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار

نبی آخرالزماں ؐ نے امن،اخوت،احترام انسانیت، مساوات،عفوودرگزراور عدل و انصاف کا درس دیا:محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی پاک  پوری کائنات کے لئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے- نبی کریمؐ  کامل صفات اور اعلی اقدار کے مجسم ہیں،آپ ؐ  کی آمد سے دنیا کی تاریکیوں کو نور ملا اور بے سہارا کو آسرا -حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا جو پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عید میلادالنبی ؐ  کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت محمدؐ سے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی کا متقاضی ہے۔عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل سیرت النبیؐ ؐ میں پنہاں ہے۔نبی آخرالزماں ؐ نے امن،اخوت،احترام انسانیت، مساوات،عفوودرگزراور عدل و انصاف کا درس دیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے زوال کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم پیارے نبی کریمؐ  کی تعلیمات کو فراموش کر چکے ہیں۔ اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے اسوہ حسنہؐ  پر حقیقی معنوں میں عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حضوراکرمؐ  کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے سے ظلم،زیادتی،ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔جشن عید میلاد النبی  ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی نبی پاکؐ  کی تعلیمات کے مطابق گزاریں –

 صوبائی رحمت اللعالمین ؐ  کانفرنس،وزیراعلیٰ محسن نقوی مہمان خصوصی، تمام مسالک کے علماء کرام، مسیحی،سکھ،ہندواوردیگر مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت

محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام آج الحمراء ہال میں صوبائی رحمت اللعالمین ؐ  کانفرنس کاانعقاد کیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔صوبائی رحمت اللعالمین  ؐ کانفرنس میں تمام مسالک کے علماء کرام و مشائخ عظام، مسیحی،سکھ،ہندواوردیگر مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی رحمت اللعالمین ؐ  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب نبی پاکؐ  سے محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن نبی پاکؐ  کے احکامات پر عمل نہیں کرتے۔نبی پاکؐ  کے احکامات پر عمل کرلیں تو زندگی بدل جائے گی۔ پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ جتنا وقت میسر ہے عوام کی بھرپور خدمت کریں۔ ہم نبی کریم ؐ کے ماننے والے ہیں،مایوس نہیں ہوں گے، پاکستان ٹیک آف کرے گا۔ ہمارے پیارے نبی پاک ؐ  پر بہت مظالم ہوئے، سازشیں ہوئیں لیکن آپ ؐ  کبھی مایوس نہیں ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تباہی کا سوچنے والے خود تعلیمات نبویؐ سے دور ہیں۔ اگر ہم نبی پاکؐ  کے ماننے والے ہیں تو خدا را مایوسی چھوڑ دیں،پاکستان نے ترقی کرنی ہے اور پاکستان ترقی کرے گا۔ پاکستان آگے بڑھنے کے لئے بنا ہے اور پاک وطن آگے بڑھے گا۔ سب ملکر ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے تو ملک بہت آگے نکل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ریاست طیبہ اور پاکستان دونوں کی بنیاد 27رمضان المبارک کو رکھی گئی۔ پاکستان کی تباہی کے بارے باتیں کرنے والے مایوسی چھوڑ دیں۔ ہم سب متحد ہیں،ایک نبی کریم ؐ کے ماننے والے ہیں جو کبھی مایوس نہیں ہوئے۔انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ کے 23میں سے 22 چرچ بحال کر کے مسیحی برادری کے حوالے کر دئیے ہیں جبکہ ایک چرچ کی تعمیر و تزئین وآرائش جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ  جس عظیم شخصیت کا ہم دن منا رہے ہیں آپ ؐ نے اقلیتوں کے تحفظ کے لئے بڑے واضح احکامات دئیے ہیں۔ حکومت وقت کا فرض ہے کہ نبی پاک ؐ  نے جو تعلیمات دی ہیں ان پر عمل کریں۔ اقلیتو ں کے جان ومال اور حقوق کا تحفظ حکومت کا فرض ہے۔ افسوس ہے کہ کئی جگہوں پر اقلیتوں کے حقوق سلب ہوتے ہیں،جس سے دنیا میں منفی تاثر جاتا ہے۔ جڑانوالہ کے مسلمان بھائیوں نے مسیحی بھائیو ں کے لئے مسجدوں کے دروازے کھول دئیے تھے۔ جڑانوالہ کی امن کمیٹی نے مسیحی بھائیو ں کو صبح کے وقت مسجد میں اپنی عبادت کرنے کی اجازت دی جو بھائی چار ے کی بہترین مثال ہے۔ منفی باتیں تو بہت زیادہ ہوتی ہیں لیکن مثبت بات بتانا بھی ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ رواں سال حکومت پنجاب کو گندم درآمد نہیں کرنا پڑی کیونکہ بروقت فیصلوں اور محنت کی بدولت پنجاب میں گندم کی بمپر کراپ ہوئی۔ گزشتہ برس انڈسٹری کی ضرورت پوری کرنے کے لئے  3 ارب ڈالر کی کپاس درآمد کرنا پڑی تھی۔الحمد اللہ ہم نے رواں برس پنجاب میں 3 ارب ڈالر کی اضافی کپاس کاشت کی ہے،جس کا مثبت رزلٹ جلد سامنے آئے گا۔گزشتہ سال پنجاب نے اپنی تمام ضروریات پوری کرکے ایک ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کیا تھا۔ الحمد اللہ رواں سال پنجاب 2 ارب ڈالرکا چاول ایکسپورٹ کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیرت النبی ؐ  پر کتب اورنعت رسول مقبولؐ  لکھنے والی شخصیات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔کانفرنس کے اختتام پر مفتی رمضان سیالوی نے پاکستان کی ترقی،سا  لمیت، استحکام او رامن کے لئے خصوصی دعا کرائی۔صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر،مولانا حسین اکبر، مولانا عبدالخبیر آزاد، علامہ راغب نعیمی او رسیکرٹری اوقاف نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔کانفرنس میں صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، منصور قادر، عامر میر، چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ مولانا فضل الرحیم،مولانا حسین اکبر،رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، علامہ راغب نعیمی،سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری اطلاعات، سی سی پی او، علماء کرام و مشائخ عظام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

حیاتِ طیّبہ بنی نوع انسان خصوصاً امّت کے ہر فرد کیلئے بہترین نمونہ ہے,تحریک انصاف

یومِ ولادتِ رسولِ مکرّم ﷺ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ یومِ ولادتِ رسولِ محترم ﷺ کے موقع پر آقا علیہ الصلوٰتہ والسلام پر درود و سلام بھیجتے اور انسانیت کے محسنِ عظیم کی بعثت پر خالقِ کائنات کا شکر ادا کرتے ہیں،رسولِ مکرّم ﷺ کی حیاتِ طیّبہ بنی نوع انسان خصوصاً امّت کے ہر فرد کیلئے بہترین نمونہ ہے، جناب رسول پاک ﷺ کی شخصیت و حیات سراپا خیر، ان کی تعلیمات رہتی دنیا تک کیلئے رُشد و ہدایت کا انمول وسیلہ ہیں،جنابِ رسولِ اللہ ﷺ سے درجۂ کمال کو پہنچتی عقیدت اور ان کےاسوۂ حسنہ سے گہری نسبت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قوم کے نام پیغام کا کلیدی جُزو ہے،سیاست کو اخلاقیات و قانون کے تابع کرنے اور انصاف، انسانیت اور خوداری جیسے اوصاف سے مزّین ریاست کی تعمیر کا فلسفہ جنابِ رسول اللہ ﷺ کی قائم کردہ ”ریاستِ مدینہ“ ہی سے کشید کیا گیا ہے،بطور وزیراعظم چیئرمین عمران خان نے ریاست کو سیرتِ طیّبہ کو تعمیرِ ملّت کی اساس بنانے کی ترغیب دی اور غیرمعمولی عملی اقدامات اٹھائے،سیرت النّبی ﷺ کو بنیادی نصاب کا حصہ بنایا گیا اور اسے تحقیقِ جدید کا محور بنانے کیلئے نجی سطح پر ”القادر“ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا،ناموسِ رسالت مآب ﷺ اور شعائرِ اسلام کی حرمت کے تحفظ کیلئے ٹھوس فکری اور منطقی دلائل پر مبنی بیانیے کے ذریعے اہلِ عالم خصوصاً مغربی اقوام کو جھنجھوڑا،مغرب سمیت دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے انسداد کا معاملہ سرکاری سطح پر اقوامِ متحدّہ میں اٹھایا اور 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے عالمی دن کا درجہ دلوایا،ہمارے مِلّی، سیاسی اور معاشی مسائل کا حل فکر و عمل میں نمایاں تبدیلی سے وابستہ ہے جس کیلئے بہترین داعیات محسنِ انسانیّت ﷺ ہی کی سیرت و تعلیمات سے میسر آتے ہیں،قانون کی حکمرانی اور عدل کی بنیادوں پر استوار ظلم و استحصال سے پاک معاشرے کا قیام ہی ریاست کے اسلامی تصوّر کی اساس، آئین کی منشاء اور قوم کی خواہشات کا محور ہے-

بطور مسلمان آنحضور کے اسوہ حسنہ کو اختیار کرنا چاہئے,فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے12 ربیع الاول پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ربیع الاول برکتوں والا مہینہ ہے جس میں اللہ نے انسانوں پر احسان عظیم کیا۔ جناب رسالت مآب کی ولادت باسعادت تمام اہل اسلام کو مبارک ہو. اللہ نے اپنے محبوب کی ذات گرامی کو وجہ تخلیق کائنات کہا ہے۔ ہمیں بطور مسلمان آنحضور کے اسوہ حسنہ کو اختیار کرنا چاہئے.یہ دن ہمیں باہمی محبت احترام اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے .احترام انسانیت اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دے کر ہی بندگی کا حق ادا ہو سکتا. استحکام پاکستان پارٹی عوام کے ہر دکھ درد میں برابر کی شریک ہے.استحکام پاکستان پارٹی نے ہمیشہ فلاح اور احترام انسانیت کی بات کی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن کے صدقے وطن عٰزیز پر اپنا کرم فرمائے خوشحال پاکستان ہی ہر محب وطن پاکستانی کی دعا ہے۔

Leave a reply