مزید دیکھیں

مقبول

پیپلز پارٹی کے مخالفین آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالفین کو ماضی میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی۔ 2 ستمبر۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے اور سردار محمد خان بخش مہر کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ہمارے درمیان اختلافات سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں اور ہمارے مخالفین کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہم سب اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں۔ ماضی میں بھی اپنے مخالفین کو شکست دی تھی اور مستقبل میں بھی اپنے مخالفین کو شکست سے دو چار کریں گے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ہماری جڑیں عوام میں گہری ہیں۔ ہم عوام اور عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کچھ بھی کرلیں۔ ہمارے درمیان اختلافات پیدا نہیں کرسکتے۔ائندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اکثریت حاصل کرے گی۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی اجازت سے نجی دورے پر بیرون ملک ہوں۔ چند روز میں پاکستان واپسی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مخالفین کے جھوٹے پروپگنڈہ سے ہوشیار رہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھرپور یقین رکھیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan