پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن،ڈالربھی سستا

آج سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا
0
151
Dollar

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا،جبکہ ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

باغی ٹی وی : اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 414 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 393 پر بند ہوا ہے،بازار میں آج 27 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11.62 ارب روپے میں طے ہوا،جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے بڑھ کر 9119 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 48 پیسے کا ہے،جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہوکر 279 روپےپربندہوا تھا۔

علاوہ ازیں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوا ہے، آج سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 16 ہزار 3 سو پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے سے ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2060 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Leave a reply