پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس، پولیس کی صحافیوں سے بد تمیزی، ایمرا کی مذمت
الیکٹرانک میڈیارپورٹرایسوسی ایشن (ایمرا) کے صدر محمد آصف بٹ سینئر نائب صدرجواد ملک ،نائب صدر عرفان ملک،ایمراسیکرٹری سلیم شیخ،ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ،فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری،سینئرجوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر،جوائنٹ سیکرٹری عبدالقادرخواجہ،سیکرٹری انفارمیشن شفیق شریف،آفس سیکرٹری افضل سیال وایمراباڈی نے پنجاب اسمبلی بجٹ سیشن 22-2021 کی کوریج کےدوران سینئر پارلیمانی رپورٹر ایکسپریس نیوز اور سابق صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری میاں اسلم کے ساتھ پولیس اہلکار کی جانب سے غنڈہ گردی کرنے ،ایکسپریس نیوز کا لوگو اور کیمرہ توڑنے اور کیمرہ مین اویس بشیر کو دھمکیاں دینے کی پرزور اورشدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ایمرا صدر محمد آصف بٹ کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سالانہ بجٹ کی کوریج کے دوران ایکسپریس نیوزکےانتہائی سینئر پارلیمانی رپورٹر اور سابق صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری میاں اسلم اور کیمرہ مین اویس بشیر کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی ،دھمکیاں دینے اور نازیبا زبان استعمال کرنا انتہائی شرمناک اورگھٹیا فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی یہ حرکت آزادی صحافت پر حملہ کرنے اور قدغن لگانے کے مترادف ہے۔
ایمرا باڈی نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی مذمت کرتے ہوئے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ،وزیر قانون راجہ بشارت،اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ کافوری نوٹس لیں۔ اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے قانونی کارروائی عمل لاتے ہوئے۔ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سینئر صحافی میاں اسلم کے ساتھ کی جانے بدتمیزی پر معافی مانگی جائے۔ ورنہ ہم بجٹ سیشن کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے اورپنجاب اسمبلی کے احاطہ میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور یہ مظاہرہ تب جاری رہے پنجاب پولیس اعلی حکام کی موجودگی میں پولیس اہلکاروں اپنی اس شرمناک رویہ پر معافی نہ مانگ لیں۔