9 مئی واقعات: پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش

0
49

لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے بعد پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش کردی گئی۔

باغی ٹی وی: اے آئی جی لیگل کیجانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 53 افراد نظر بند ہیں، پنجاب میں 3 ہزار 144 افرادکی نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے۔

ایم ڈی پی ٹی وی کیس: درخواست گزاروں کو وکلا تبدیل کرنے کی اجازت

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر سے 3 ہزار 55 افرادکو نظر بند کیا گیا تھا جس کے بعد 3 ہزار 45 افرادکی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے اور ان افراد کو رہا کردیا گیا،تحریک انصاف کےرہنما حماد اظہرکی درخواست پر نظربند افرادکی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔

نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

قبل ازیں ہائی کورٹ میں ایم پی او 3 اور 16 کے تحت نظر بندیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کےلیےطلب کیاتھا عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے بعد نظر بند کیے گئے افراد کی تفصیلات طلب کی تھیں ، جسٹس امجد رفیق نے کہا تھا کہ بتایا جائے کتنے افراد کے نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے۔

تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت سے تفصیلی اور جامع جواب بھی مانگا تھا درخواست گزار کی جانب سے ایم پی اور 3 اور 16 کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ملتان:12 سالہ بچہ سے مبینہ بد فعلی ، دوران علاج انتقال کرگیا

دوران سماعت وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ قیام امن عام آرڈیننس کی دفعہ 3 اور 16 آئین کے آرٹیکل کے منافی ہے جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔

Leave a reply