ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد شاہی خاندان کے کئی انوکھے اور قدیم رسم و روایت سامنے آئے ہیں-
باغی ٹی وی : ایسی ہی ایک روایت جس میں شہد کی مکھیوں کو ملکہ کی وفات کی خبر دینا بھی شامل ہے، جس کے لیے خصوصی طور پر چند افراد پر مشتمل ایک گروہ کو ملکہ کی وفات کی افسردہ خبر شاہی محل میں موجود شہد کی مکھیوں کو دینے کیلئے بھیجا گیا۔
یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے،پوپ فرانسس
شاہی خاندان میں یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ اگر شاہی محل کی مکھیوں کو ان کے مالک کی وفات یا تبدیلی کے متعلق نہ بتایا جائے تو وہ شہد بنانا بند کر دیتی ہیں۔
This #WorldBeeDay, let’s create a buzz around these vital pollinators, & celebrate the role they play in our ecosystems:
🌸 Nearly 90% of the world’s wild flowering plants depend entirely, or in part, on animal pollination
🌾 As do 75% of the world’s food crops pic.twitter.com/ld2fw1iEjF
— The Royal Family (@RoyalFamily) May 20, 2020
جان چیپل گذشتہ 15 برس سےشاہی محل میں شہد کی مکھیوں کو پال رہےہیں انھوں نے بکنگھم پیلس اور کلارنس ہاؤس (شاہ چارلس کی بطور شہزادہ ویلز سرکاری رہائش گاہ) کی حدود میں موجود شاہی خاندان کی شہد کی مکھیوں کو یہ خبر سنائی، جو صدیوں سے شاہی خاندان کی روایت کا حصہ ہے۔
Buckingham Palace is home to four beehives. 🐝
The bees live on this bee-autiful island where they forage on a wealth of nectar plants, both native and exotic. 🌼🌺🍃 pic.twitter.com/liOCkdVELR
— The Royal Family (@RoyalFamily) May 20, 2020
ڈیلی میل کے مطابق چیپل کا کہنا تھا کہ انھوں نے شاہی محل میں موجود شہد کی مکھیوں کو نئے بادشاہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ وہ نئے بادشاہ کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔
اس روایت کے مطابق شہد کی مکھی کے ہر چھتے کے پاس جا کر مالکن کی وفات کے بارے میں بتانا پڑتا ہے اور کہنا پڑتا ہے کہ آپ کہیں نہ جانا، آپ کے نئے مالک آپ کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے۔
ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش ہو کر گرپڑا
ملکہ برطانیہ کو الوداع کہنے کی تیاریاں عروج پر ہیں، بکھنگم پیلس میں شاہی گارڈز کی ریہرسل ہوئی جس میں رائل بینڈ سمیت ملکہ کے فرضی تابوت کو لیے گارڈز نے ریہرسل میں حصہ لیا ملکہ کے تابوت کی حفاظت پر شاہی گارڈز کا عملہ 24 گھنٹے تعینات ہے۔
ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، جبکہ ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو مکمل ہوں گی۔ انتظامیہ کے مطابق آخری روز تک 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ملکہ کے دیدار کیلئے آئیں گے۔
ملکہ کے انتقال پر پھولوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، ترکی سے پھول ٹرکوں کے بجائے کارگو طیارے پر برطانیہ پہنچائے جانے لگے ہیں۔
ترکی کے مطابق برطانیہ سے پھولوں کے آرڈرز میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ترک پھول فروش صرف 40 فیصد مانگ کو پورا کرنے کے قابل ہیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں پیداوار کم ہو رہی ہے۔ ترکش کارگو کا کہنا ہے کہ انطالیہ اور اسپارٹا سے آخری رسومات کے لیے تیرہ ٹن وزنی پانچ لاکھ سے زائد پھولوں کی ترسیل شروع کر دی ہے۔
ترک کارگو نے ہفتے کے آغاز میں تقریباً چار ٹن پھول لندن پہنچائے تھے، ترکی سے برطانیہ کو پھولوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔