قائداعظم اور علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی

یومِ آزادی کے موقع پر آج کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ اور لاہور میں مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات منعقد ہوئیں۔

باغی ٹی وی : کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کموڈور سہیل احمد عزمی تھے، جنہوں نے مزارِ قائدؒ پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کے لیے دعائیں کیں۔

کموڈور سہیل احمد عزمی نے مزارِ قائدؒ پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

جبکہ لاہور میں علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی پاکستان رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

میجر جنرل انیق الرحمٰن ملک تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے میجر جنرل انیق الرحمٰن نے مزار اقبالؒ پرپھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور ملک و قوم کے لیے دعا بھی کی۔

میجر جنرل انیق الرحمٰن نے مزار علامہ اقبال پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنےتاثرات بھی درج کئے۔

واضح رہے کہ جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباددیتےہوئےاپنےپیغام میں وزیراعظم نےکہامعیشت کی بحالی،کورونا اورماحولیاتی تحفظپر ہماری پالیسیوں کو عالمی طور پر پذیرائی ملی پاکستان آج اقوام عالم کےمابین سراٹھا کرکھڑاہوسکتا ہے،کشمیریوں کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گےافغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گمعاشی و سماجی ایجنڈے کی پیروی کیلئے ہم اندرونی اور بیرونی امن چاہتے ہیں۔

More posts