دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال 2021 کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان میں سال میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے ڈراموں اور فلموں کی فہرست جاری کر دی گئی-
باغی ٹی وی : پاکستانی شائقین سال 2021 میں تفریح حاصل کرنے کے لیے گوگل پر متعدد غیر ملکی و مقامی ڈرامے اور فلمیں تلاش کرتے رہے اور سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ڈراموں میں تین پاکستانی ڈرامے بھی شامل رہے رواں سال پاکستانیوں نے گوگل پر نہ صرف مقامی اور بھارتی فلموں اور شوز کو تلاش کیا بلکہ ہالی ووڈ فلموں سمیت جنوبی کورین اور اسپینش فلموں اور ویب سیریز کو بھی تلاش کیا۔
پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز
انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ معروف سرچ انجن گوگل پر پاکستانی جو ڈرامے اور فلمیں تلاش کرتے رہے، ان کی فہرست درج ذیل ہے-
گوگل کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پہلے نمبر پر پاکستانیوں نے جسے سرچ کیا وہ اسکوئڈ گیمز ہیں-
1:ستمبر 2021 میں نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’اسکوئڈ گیمز‘ جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بنی، عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن میں رہی وہیں اسے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔
پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے
2: ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ نے رواں سال باقی تمام ڈراموں کو شہرت سے پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیٹ پر ملک میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ڈراموں کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی اس ڈرامے کو جہاں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا،وہیں یہ ڈراما بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی تلاش کیا گیا۔
3: گوگل کے مطابق پاکستانی شائقین نے مزاحیہ پاکستانی ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ کو تلاش کیا اور یہ ڈراما تلاش کی جانے والی فلموں اور ڈراموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔
4: پاکستانی شائقین نے ڈرامہ سیریل ’رنگ محل‘ کو بھی زیادہ تلاش کیا اور یہ ڈراما فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا۔
5: رواں سال کے وسط میں ریلیز کی جانے والی بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن فلم ’رادھے‘ کو بھی پاکستان میں تلاش کیا گیا، ان کی فلم تلاش کی جانے والی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہی۔
6:بھارت کے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 15 ویں سیزن کو بھی پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا اور یہ فہرست میں چھٹے نمبر رہا-
7:پاکستانی شائقین رواں سال نیٹ فلکس کی مشہور ترین سیریز’نیٹ فلکس’ کو بھی گوگل پر تلاش کرتے رہے یہ فہرست میں ساتویں نمبر پر رہی رواں سال حال ہی میں اس سیریز کے پانچویں سیزن کو نشر کیا گیا تھا۔
https://youtu.be/uwsmkWh0S5Y
8:سال 2020 میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت میں رواں سال کمی دیکھی گئی اور اس بار وہ فہرست میں آٹھویں نمبر پررہا۔
9:پاکستانی شائقین نے اسکارلٹ جانسن کی میگا بجٹ فلم ’بلیک وڈو‘ کو بھی زیادہ سرچ کیا اور وہ سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی نویں فلم رہی۔
10:پاکستانی شائقین گوگل پر رواں سال ہا لی وڈ سائنس فکشن فلم ’دی اٹرنلز‘ کو بھی تلاش کرتے رہے اور فہرست میں دسویں نمبر پر رہی۔